اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
۹ نعت: كلام میں كسی صفت (نحویه) كو ذكر كرنا بھی اِطناب كے قبیل سے هے، اور اس كے چار مقاصد هیں : ۱ صفت لاكر نكره میں تخصیص پیدا كرنا، جیسے: ﴿فَتَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ مُّؤمِنَةٍ﴾ [النساء:۹۲…] ۲ صفت لاكر معرفه كی توضیح كرنا، جیسے: ﴿وَرَسُوْلُهُ النَّبِيُّ الْأُمِيُّ﴾ [الأعراف:۱۵۸] ۳ مدح وثنا كرنا: ﴿هُوَ اللهُ الَّذِيْ لَآ إِلٰهَ إِلاَّ هُوَ، عٰلِمُ الْغَیْبِ وَالشَّهَادَةِ هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ…... اَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ﴾… [الحشر:۲۲] ۴ برائی كرنا، جیسے: ﴿فَاسْتَعِذْ بِاللهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ ’’الرَّجِیْمِ‘‘﴾ [النحل:۹۸]. ۱۰ تكریر لطولِ الفصل: كلام كے كسی جزء كو ذكر كرنے كے بعد كلام طویل هوگیا هو تو دوسرے جزء كو ذكر كرنے سے پهلے ما قبل میں ذكر كرده جزء كا دو باره اِعاده كرنا، جیسے: ﴿ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِیْنَ هَاجَرُوْا مِنْ بَعْدِ مَا فُتِنُوْا ثُمَّ جٰهَدُوْا وَصَبَرُوْآ، إِنَّ رَبَّكَ مِنْ بَعْدِهَا لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ٭﴾۱ [النحل:۱۱۰] ۱۱ اِعتِراض: ایك هی كلام كے درمیان، یا دو متصل المعنی كلام كے درمیان ایك جمله، یا زائد از جمله عبارت كو -جس كا محل اعراب نه هو- دفعِ ایهام كے علاوه كسی اَور نكتے -مثلاً: تنزیه، تعظیم، تقریر یادعا وغیره- كے لیے ذكر كرنا، جیسے: ﴿وَیَجْعَلُوْنَ لِلهِ الْبَنٰتِ -سُبْحٰنَهُٗ- وَلَهُمْ مَّا یَشْتَهُوْنَ٭﴾ [النحل:۵۷]، ﴿فَلاأُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِ٭ -وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌ-٭ إِنَّهُ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌ٭﴾۲ [الواقعة:۷۷-۷۵] ۱مذكوره آیت میں ﴿إِنَّ﴾ كے اسم ﴿رَبَّكَ﴾ اور اس كی خبر ﴿لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴾ كے درمیان طویل كلام هو جانے كی وجه سے خبر سے پهلے دو باره ﴿إِنَّ رَبَّكَ مِنْ بَعْدِهَا﴾ كا اِعاده فرمایا هے؛ ان دونوں جگهوں میں مزید معنیٔ ربوبیت كی تاكید بھی واضح هوتی هے۔ (علم المعانی) ۲آیت اولیٰ: اس میں ﴿سُبْحٰنَهُ!﴾ كو برائے تنزیه ذكر كیا هے۔ آیتِ ثانیه: مَیں اُن جگهوں كی قسم كھا كر كهتا هوں جهاں ستارے گرتے هیں -اور اگر تم سمجھو تو یه بڑی زبردست قسم هے-، كه: یه بڑا باوقار قرآن هے؛ دیكھیے! یهاں قرآن كی عظمت ورفعتِ شان كو بتلانے كے لیے قسم، وجوابِ قسم كے درمیان ﴿وَإِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌ﴾ كو