اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
۶ زیادة التقریر والاِیضاح: مسند كو مخاطب كے سامنے خوب واضح اور ظاهر كرنا هو، جیسے: ﴿وَلَئِنْ سَأَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضَ، لَیَقُوْلُنَّ: ’’خَلَقَهُنَّ‘‘ الْعَزِیْزُ الْعَلِیْمُ﴾[الزخرف:۹]؛ ﴿قَالَ مَنْ یُّحْیِی الْعِظٰمَ وَهِيَ رَمِیْمٌ قُلْ ’’یُحْیِیْهَا‘‘ الَّذِيْ أَنْشأَهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ، وَهُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمٍ﴾۱ [یٰس:۷۹-۷۸] ۷ حدوث: مسند كا فعل كی صورت میں ذكر كرنا، تاكه وه فعل اختصار كے ساتھ تینوں زمانوں میں سے كسی ایك زمانه میں مسند كے واقع هونے كا فائده دے، جیسے: ﴿یَمْحُوا اللهُ مَا یَشَآءُ وَیُثْبِتُ﴾۲ [الرعد: ۳۹] ملحوظه: تعریف كے موقع پر استمرارِ تجددی كا فائده دینے كے لیے مسند كو فعلِ مضارع كیصورت میں لایا جاتا، جیسے: ﴿إِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهُ یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِيِّ وَالإِشْرَاقِ٭﴾۳ [صٓ: ۱۸] ۸ ثبوت ودوام: مسند كا ذكر كرنا دوام وثبوت كا فائده دے، به شرطے كه خبر اسمِ مشتق هو، جیسے: ﴿إنَّ ’’اللهَ‘‘ عَلِیْمٌ بِذَاتِ الصُّدُوْر﴾۴؛ ﴿اَلْحَمْدُ ’’لِلهِ‘‘ رَبِّ العٰلَمِیْنَ﴾ ۱آیتِ اولیٰ: اور اگر تم (مشركین) سے پوچھو كه سارے آسمان اور زمین كس نے پیدا كئے هیں ؟ تو وه ضرور یهی كهیں گے كه: انهیں اس ذات نے پیدا كیا هے جو اقتدار كی بھی مالك هے اور علم كی بھی مالك هے۔ یهاں وضاحت اور پختگی كی زیادتی اور تسجیل علی الكفار كی وجه سے ﴿خَلَقَهُنَّ﴾ كوجواب میں دوباره ذكر كیا گیا؛ كیوں كه الله كی عظمت وقدرت اور كمال تصرف ایك حد تك اُن كے نزدیك بھی مسلم تھا۔ (علم المعانی) آیتِ ثانیه:كیا انسان هماری پیدائش كو بھولا بیٹھا هے اور یه كهتا هے كه: اِن هڈیوں كو كون زندگی دےگا جب كه وه گل چكی هوگی؟ كهه دو كه: وهی الله ان كو دوباره زندگی دےگا جس نے پهلی بار پیدا كیا تھا، اور وه پیدا كرنے كا هر كام جانتا هے؛ دیكھیے یهاں ﴿یحییها﴾ كو ذكر فرمانا زیادة التقریر كے قبیل سے هے۔ ۲ الله تعالیٰ جس (حكم، قوم، رزق اور تأثیرِ اسباب) كو چاهے مٹاتا هے اور جسے چاهے باقی ركھتا هے۔ ۳ترجمه: هم نے پهاڑوں كو اس كام پر لگا دیا تھا كه وه شام كے وقت اور سورج كے نكلتے وقت ان كے ساتھ تسبیح كرتے رهے۔ یهاں پهاڑوں كی تسبیح حیناً بعد حین هوتی رهتی هے جس میں استمرار تجددی كے ساتھ ثبوت ودوام بھی حاصل هوگیا۔ (علم المعانی) ۴ترجمه: الله تبارك وتعالیٰ كو دِلوں كی باتیں خوب معلوم هیں ؛ دیكھیے! یهاں خبر كا ثبوت دائمی هے۔ (علم المعانی)