اعمال قرآنی - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اگر کسی شخص کو بلا میں مبتلا پائے تو یہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ عَافَانِيْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِيْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا۔ اسمِ اعظم: {الٓمّٓO اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَلا الْحَیُّ الْقَیُّوْمُO}1 خاصیت: حدیث شریف میں آیا ہے کہ اس آیت میں اسم اعظم ہے۔ خاتمہ بالخیر کے لیے: {رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا بَعْدَ اِذْ ھَدَیْتَنَا وَھَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنْکَ رَحْمَۃًج اِنَّکَ اَنْتَ الْوَھَّابُO}2 خاصیت: جو کوئی ہر نماز کے بعد اس کو پڑھ لیا کرے وہ دنیا سے ان شاء اللہ تعالیٰ باایمان جائے گا۔ ادائے قرض کے لیے: {قُلِ اللّٰھُمَّ مٰلِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنْ تَشَآئُ وَتَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَآئُز وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآئُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَآئُط بِیَدِکَ الْخَیْرُط اِنَّکَ عَلٰی کُلِ شَیْئٍ قَدِیْرٌO}3 خاصیت : ادائے قرض کے لیے سات بار صبح شام پڑھ لیا کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ قرض ادا ہو جائے گا۔ اولاد کے لیے دعا: {رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃًج اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَآئِO}1 خاصیت : جس کو اولاد سے مایوسی ہو وہ اس آیت کو پڑھا کرے، خداوند کریم اس کی برکت سے فرزند صالح عطا فرمائے گا ان شاء اللہ تعالیٰ۔