اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
مسند الیه كو اسم اشاره كی شكل میں معرفه لائے جانے كے چند اسباب یه هیں : تَعَیَّن طَرِیْقا لإحْضَار مَعْنَاه، لمعْنیً تُسْتَفَاد بالقَرِیْنَة كَالقُرْب، لبُعْدِ المرْتَبَة، للتَّعْظِیْم، للتَّحْقِیْر، لِكَمَال العِنَایَة بِهِ، لإظْهَار الاسْتِغْرَاب، التَّعْرِیْض بغَبَاوَة السَّامِع، تَمْیِیْز المسْنَد إلَیْه أكْمَل تَمْیِیْز، تَجْسِیْد المعْنَوِیَّات فِي صُوْرَة مَحْسُوْسَة، تَلْخِیْص الكَلام.۔ ۱ تعین طریقا لإحضار معناه: سامع كے ذهن میں مشارالیه كا معنیٰ حاضر كرنے اور اس كا تصوُّر جمانے كے لیے اِشاره كا طریقه متعین هو، مثلاً: جب مشارالیه كانام یاصفت سے ناواقفیت هو، جیسے: ﴿ءَأَنْتَ فَعَلْتَ ’’هٰذَا‘‘ بِاٰلِهَتِنَا یٰٓإِبْرٰهِیْم﴾ [الأنبیاء:۶۲]؛ ﴿یٰبُشْرٰی ’’هٰذَا‘‘ غُلٰمٌ﴾۱ [یوسف:۱۹]. ۲ لمعنیً تُستَفاد بالقرینة كالقرب: مشار الیه كے قرب، بعد اور توسط كے حال كو بیان كرنا، جیسے: ﴿قَالَ أَنَا یُوْسُفُ وَ’’هٰذَآ‘‘ أَخِيْ﴾ [یوسف:۹۰]؛ ﴿تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِيْ نُوْرِثُ مِنْ عِبَادِنَا مَنْ كَانَ تَقِیًّا٭﴾۲ [مریم: ۶۳]. ۳ بُعدِ مَرتبت: اسمِ اشاره بعید كو كبھی بعد مرتبت اور علوّ مكان كے لیے بھی استعمال فرماتے هیں ، جیسے: ﴿الٓمٓ ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَارَیْبَ فِیْهِ﴾۳ [البقرة:۲-۱]. ۱آیت اولیٰ: كیا همارے معبودوں كے ساتھ تُونے یه برتاؤ كیا هے؟ تفصیل انشائے طلبی میں استفهام كے تحت ’’تقریر‘‘ كے ضمن میں ملاحظه فرمالیں ۔ آیتِ ثانیه: جب قافلے والوں میں سے ایك شخص نے اپنا ڈول كنویں میں ڈالا تو وه (یوسف علیه السلام كو) دیكھ كر (بےساخته) پكار اُٹھا: لو خوش خبری سنو! یه تو ایك لڑكا هے؛ دیكھیے: ڈول ڈالنے والا یوسف علیه السلام كے نام سے ناواقف تھا؛ لهٰذا اس نے اشاره كا اسلوب اختیار فرمایا۔ ۲آیتِ اولیٰ: (جب بھائیوں كو یه احتمال پیدا هوا كه یهی یوسف هیں ،) تو وه بول اُٹھے: ارے كیا تم هی یوسف هو؟ یوسف علیه السلام نے كها: هاں ! میں یوسف هوں ، اور یه (میرے قریب مَوجود) میرا بھائی هے۔ آیتِ ثانیه: یه وه جنت هے جس كا وارث هم اپنے بندوں میں سے اس كو بنائیں گے جو متقی هو؛ دیكھیے! یهاں جنت كے بُعد كو (تلك) سے تعبیر فرمایا۔ اس آیت میں شاید لفظ میراث اس لیے اختیار فرمایا هو كه وه اَقسام تملیك میں یه سب سے زیاده اتم واحكم قسم هے، جس میں نه فسخ كا احتمال، نه لوٹائے جانے كا، نه ابطال واقاله كا۔ (فوائد، علم المعانی)