اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
غور فرمائیں گے! ۳ حثّ علی الامتثال: حكم كی بجا آوری پر مخاطب كو اُبھارنے كے لیے خبر كو انشاء كی جگه استعمال كرنا، جیسے: ﴿وَإِذْ أَخَذْنَا مِیْثَاقَ بَنِيْ إِسْرَآءِیْلَ ’’لاتَعْبُدُوْنَ إلاَّ اللهَ...‘‘، وَإِذْ أَخَذْنَا مِیْثَاقَكُمْ ’’لَاتَسْفِكُوْنَ‘‘ دِمَآءَكُمْ ’’وَلَاتُخْرِجُوْنَ‘‘ أَنْفُسَكُمْ مِنْ دِیَارِكُمْ﴾۱ [البقرة:۸۴] وضع الانشاء موضع الخبر: اهم اغراض میں سے كسی غرض وفائدے كے لیے خبر كی جگه انشاء كو استعمال كرنا، مثلاً: الاهْتِمَام بِالشَّيْء، الرَّضَا بِالوَاقِع كَأنَّه مَطْلُوْب، الاِمْتِنَان، الاحْتِرَاز عَنْ مُسَاوَاة اللاَّحِق بِالسَّابِق، تَجاهُل العَارِف. ۱ الاھتمام بالشیٔ: كسی چیز كی اهمیت ظاهر كرنا، جیسے: ﴿قُلْ أَمَرَ رَبِّيْ بِالْقِسْطِ ’’وَأَقِیْمُوْا وُجُوْهَكُمْ‘‘ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ﴾۲ [الأعراف:۲۹]. ۲ الرضا بالواقع كاَنه مطلوب: كسی چیز كا مطلوب هونا بتانے كے لیے خبر كی جگه انشاء كو استعمال كرنا، جیسے آقاﷺ كا فرمان: مَن كذَب عَليَّ مُتعَمِّدا فلیَتَبوَّأْ مَقعَده مِن النَّار‘‘۳. ۱جب هم نے بنی اسرائیل سے اقرار لیا كه: وه الله كے علاوه كی عبادت نه كریں گے،نه آپس میں خون ریزی كریں گے اور نه اپنوں كو اپنے وطن سے نكالیں گے۔ یهاں حالت كا تقاضه كلام كو انشائی صورت میں بصیغهٔ نهی لانے كا تھا، یعنی: ’’لاتعبدوا إلا الله ولاتسْفِكوا دِماءَكُم، ولاتخْرِجُوا أنفُسَكم‘‘؛ لیكن مخاطبین كو جلدی سے حكم كی بجاآوری پر اُبھارنے كے لیے اس مضمون كو كلام خبری سے تعبیر فرمایا۔ (علم المعانی، وجواهر) ۲آپ كهه دیجیے كه میرے رب نے حكم دیا هے انصاف كرنے كا، اور یه كه هر نماز كے وقت اپنے رُخ كو سیدھا كروں ! یهاں ماموربه (نماز) كے حكم كی اهمیت جتانے كے لیے ’’وَإِقَامَةِ وُجُوْهِكُمْ‘‘ نهیں فرمایا؛ بلكه صِیغهٔ امر كو استعمال فرمایا۔ (علم المعانی) ۳حدیث: جس نے میرے اوپر بهتان باندھا اُسے اپنا ٹھكانا جهنم میں بنا لینا چاهیے، (یعنی: اس نے اپنا ٹھكانا جهنم میں بنا لیا!) یهاں پر ’’تَبَوَّأَ‘‘ (بصیغهٔ ماضی) خبر كے بجائے ﴿فَلْیَتَبَوَّأْ﴾ صیغهٔ امر استعمال فرما یا جس سے معلوم هوا كه: آقا ﷺپربهتان باندھنے والے كا ٹھكانا جهنم هو، یه آقا ﷺ كا مطلوب بھی هے! نعوذ بالله كس قدر سخت وعید هے! كه آقا ایك امتی كی دنیوی ادنیٰ تكلیف برداشت نه كرسكتے تھے؛ لیكن بهتان تراشنے والے كے جهنم میں جانے پر رضامند هے!(علم المعانی)