اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
فرمالیں ۱۔ ۱ تعریض وكنایه میں سے هر ایك كی دلالت ایسے لازمی معنی پر ضرور هوتی هے جس پر الفاظِ كلام حقیقتاً دلالت نهیں كرتے؛ لیكن ان دونوں كے درمیان فرق یه هے كه: ۱-تعریض میں الفاظ كے معنیٔ تعریضی ومعنیٔ كنائی كے درمیان تلازم اُن خاص مواقف كی طرف راجع ودائر هوتا هے جو خاص مواقف سیاقِ كلام اور قرائنِ احوال سے مفهوم هوتے هیں ؛ جب كه كنایه میں معنیٔ مكنی به اور مكنی عنه كے درمیان كا تلازُم عرف وعادت اور خصوصیات اشیاء سے معلوم هوتا هے؛ ۲- لفظِ مفرد كا تعریضی معنی پر دلالت كرنا ممكن نهیں هے؛ كیوں كه لفظِ مفرد تعریضی معنی كو ادا نهیں كرسكتا؛ لهٰذا تعریض همیشه مركب میں پائی جائے گی، جب كه كنایه یه مركب ومفرد دونوں میں پایا جاتا هے۔ (علم البیان)