اجرائے بلاغت قرآنیہ مع بدیع القرآن |
ہ علم وک |
|
علمائے كرام اور درجهٔ عربی چهارم كے طلبهٔ عظام كا بھی ممنون ومشكور هوں كه: جنهوں نے عملی اِجراء كركے احقر كا بڑا تعاوُن كیاهے۔ فَجزَاهُمُ اللهُ أحْسَن الجزَاء. كلماتِ دعائیه: مُنزِّلِ قرآن، صاحبِ كلام کی بارگاہِ عالی میں بہ وسیلۂ صاحب التبیانﷺ التجا هے كه: وه ذات عالی هم كو حسنِ ادا كے زیور سے آراسته ، اعجازِ قرآن سے سرشار اور مضامین الٰهی سے مرعوب هوكر كلامِ الٰهی كی تلاوت كرنا نصیب فرمادیں ؛ نیز حضرت صاحب جوامع الكلم ﷺ كے كلماتِ بابركت كی جامعیت سمجھادے؛ اور ذریعہ کے طور پر اس کتاب کو قبول فرمالے! آمین یاربَّ العالمینَ بِجاہِ سیّدِ المرسلِینَ. اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ أفئِدَةً مِنَ الطَّالِبِیْنْ تَهْوِي إلَیْهِمْ، وارزقْهُم مِنَ الثَّمَراتِ بنده: محمد الیاس عبدالله گڈھوی بمقام: مدینة المنوّره، نزدِ اَقدامِ عالیه بعد عصر، ۳: محرم الحرام،۱۴۳۷ھ