سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
طرح روضہ مبارک پر دعاقبول ہوتی ہے اﷲ تعالیٰ سے اپنے لیے ،اپنے ماں باپ، اپنے خاندان کے لیے،میرے لیے دعامانگیے ۔میں بھی دعاکے لیے گزارش کرتاہوں اور صلوٰۃ وسلام کا وکیل بناتاہوں۔ ۱۹) حالت احرام میں عورتوں کے لیے چہروں پر برقعہ نہ لگے اور وہ جو سرپر سفید کپڑا پہنتی ہیں وہ احرام نہیں ہے وہ محض بالوں کی حفاظت ہے بعض عورتیں نادانی سے اتناضروری سمجھتی ہیں کہ مسح بھی اسی کپڑا کے اوپر کرتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ اس کپڑے کو ہٹانے سے احرام ٹوٹ جائے گا نعوذ باﷲ ۔یہ بالکل جہالت ،بالکل غلط بات ہے جب کوئی غیر محرم نہ ہو تو اس کو بھی اتار دو وہ کپڑا بھی کوئی ضروری نہیں ہے جب وضو کرناہو تو اس کو ہٹاکر بالوں پر مسح وغیرہ کرناچاہیے ورنہ وضوہی نہ ہوگاالبتہ چہرہ پر برقعے کانقاب نہ لگے اس کے لیے کوئی چیز جیسے چھوٹے لڑکوں کا ہیٹ وغیرہتو وہ ادھر سامنے کرلیں جب عمرہ ہوگیا احرام کھل گیا، بس پھر احرام کی پابندیاں ختم ۔ ۲۰) عمرہ کے بعد مردوں کو سر منڈانا یا اگر بڑے بال ہو ں توایک پورے کے برابر کٹوانا ضروری ہے۔عربوں کی نقل نہ کرو جو قینچی سے تھوڑے سے بال کاٹتے ہیں سر منڈانے کا ثواب زیادہ ہے اس سے تکبر بھی نکل جاتاہے اور بال بال کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔خاص ہدایات برائے زائران مدینہ منورہ روضۂرسول صلی اللہ علیہ وسلم اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں خوب درود شریف پڑھو بلکہ جب روضۂمبارک نظر آئے تو عاشقانہ نظروں سے دیکھو اور ا س وقت میں تو یہ شعر پڑھتاہوں ؎ ڈھونڈتی تھی گنبد خضریٰ کو تو دیکھ وہ ہے اے نگاہ بے قرار