سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
اﷲ تعالیٰ کاحقیقی دیوانہ ارشاد فرمایا کہاﷲ تعالیٰ کاحقیقی دیوانہ وہ ہے جو دیوانہ ساز بھی ہو یعنی خود بھی اﷲتعالیٰ کادیوانہ ہواوردوسروں کوبھی دیوانہ بناسکے ؎ کوئے لیلیٰ سے خاک لائیں گے اپنا مجنوں الگ بنائیں گے (حضرت والادامت برکاتہم) جانِ اختر کو کرم سے جانِ مضطر کیجیے اور دوسری جانوں کو میری جان سے مضطر کیجیے (حضرت والادامت برکاتہم)قبل المغرب مغر ب سے پہلے کچھ احباب ملاقات کے لیے حاضر ہوئے تومختصر سی مجلس ہوگئی۔قصہ یوسف علیہ السلام کاراز ارشاد فرمایا کہقرآن مجید نے عزیزِ مصر کی بیوی کاقصہ بیان کیاہے کہ اس نے مصر کی عورتوں کی دعوت کی اورانہیں چاقو اورلیموں پکڑادیا اورکہا کہ جب یوسفعلیہ السلام آئیں توتم انہیں کاٹنا،جب حضر ت یوسف علیہ السلام تشریف لائے توانہوں نے لیموں کے بجائے انگلیاں کاٹ لیں۔اﷲتعالیٰ نے میرے دل میں اس کا راز ڈالا کہ اﷲتعالیٰ قصہ بیان کرکے یہ بتلاناچاہتے ہیں کہ حسن میں جادو کااثر ہوتا ہے لہٰذا اس سے ہوشیاررہناچاہیے،اپنے تقویٰ پرناز نہ کرے اورنظر کی حفاظت کاخوب اہتمام کرے۔مجلس بعد نمازِ عشاء عشاء کے بعد بہت سے احبا ب داخلِ سلسلہ ہوئے ،بیعت کے بعد حضرت نے بڑی گریہ وزاری سے دعافرمائی، اس کے بعد درج ذیل ارشادات فرمائے۔