سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
میں محترم رہو گے اگرحرام لذّات لوگے تودنیا میں بھی ذلیل اور اﷲ تعالیٰ کے ہاں بھی ذلیل ہو گے،دنیا کااحترام اﷲ تعالیٰ کے احترام کے تابع ہے،ایک اعشاریہ بھی اﷲ تعالیٰ کوناراض کرکے دل کو خوش نہ کرو،جب کوئی صورت سامنے آئے اور گناہ کرنے کودل چاہے تومولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ کایہ جملہ یاد کرلیاکرو ؎ امر شہ بہتر بقیمت یا گہر بادشاہ کاحکم زیادہ قیمتی ہے یاہیرا زیادہ قیمتی ہے؟ خونِ تمناسے جوخوشی حاصل ہوتی ہے وہ غیرفانی، بے مثل اورغیرمحدود ہوتی ہے۔بیوی سے حسن سلوک ارشاد فرمایاکہحضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کی مثال کَالِضّلَعِ؎ پسلی سے دی ہے اورپھر پیدا بھی پسلی سے ہوئی ہے، جیساکہ روح المعانی میں پورامکالمہ ہے اور اگرتم اپنی بیوی سے حسن سلوک نہیں کروگے، تواپنے داماد سے کیاتوقع رکھتے ہو؟ بیویوں کے معاملے میں ان کی کڑواہٹ برداشت کرو،یہ نہ دیکھوکہ فلاں کی بیٹی ہے،بلکہ اس کو اﷲ تعالیٰ کی بندی سمجھو اورانہیں پیار کرو ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایایَغْلِبْنَ کَرِیْمًا کہ کریم النفس پریہ غالب رہتی ہیںوَیَغْلِبُھُنَّ لَئِیْمٌ؎ اورکمینہ آدمی بیوی پر غالب رہتاہے۔یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاکلام ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اﷲ تعالیٰ کاسفیر ہوتاہے اور سفیرکی زبان دراصل سلطان کی زبان ہوتی ہے۔حضر ت مولانامظہرجانِ جاناں رحمۃ اللہ علیہ کاواقعہ حضرت مولانا مظہرجانِ جاناں رحمۃ اللہ علیہ بہت بڑے نقشبندی بزرگ تھے اورنہایت ہی نازک مزاج تھے،انہیں الہام ہواکہ دہلی میں ایک عورت ہے جوزبان کی کڑوی اوربدمزاج ہے اگرتم اس سے شادی کرلو اوراس کی ایذاؤں پر صبر کرلو تو پورے ------------------------------