سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
ملتزم راقم الحروف عرض کرتا ہے کہ حجر اسود اورکعبہ شریف کے دروازے کے درمیان کی جگہ کوملتزم کہتے ہیں اس سے سینہ چمٹاکر دعاکرنا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت ہے، گناہوں کی معافی کاذریعہ اورقبولیتِ دعاکی جگہ ہے۔ حضرت والافرماتے ہیں ؎ میری قسمت کہاں یہ طوافِ حرم جس زمیں پر چلے تھے نبی کے قدم جس سے چپکے تھے کل سینۂ انبیاء میرے سینہ کو حاصل ہے وہ ملتزم (حضرتِ والادامت برکاتہم ) دوسری جگہ فرماتے ہیں ؎ یہ دعائے حرم لذّتِ ملتزم ہو عطا سب کو یہ نعمتِ مغتنم (حضرتِ والادامت برکاتہم ) حضرت عبداﷲبن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:رکن یمانی اور مقام ابراہیم کے درمیا ن جو مقام ہے اس پر جو بھی دعاکی گئی ، وہ ضرور قبول ہوئی۔؎آ بِ زم زم راقم الحروف عرض کرتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جب اﷲتعالیٰ کے حکم سے مکہ شریف کے بے آب وگیاہ اور لق و دق وادی میں اپنی بیوی حضرت ہاجرہ علیہا السلام اوراپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو چھوڑا تو توشہ ختم ہوگیا،حضرت اسماعیل علیہ السلام شیرخوار بچے تھے، شدت پیاس سے تڑپنے لگے،انہیں دیکھ کر ------------------------------