سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
حضرت والانے روکر فرمایا کہ جب عاشق محبوب کے دروازے پردھکے کھاتا ہے تو محبوب کواس پر رحم اور پیار آجاتا ہے۔چناں چہ اسی طرح حاضری دی اور عین جب مواجہہ شریف کے سامنے پہنچے، توشُرطی(سپاہی) نے ازخود جگہ بنادی اورجب تک آپ نے اطمینان سےصلوٰۃ وسلام پیش نہ کردیا اس وقت تک نہ ہٹایا ؎ یہ آہِ سحر کا اثر دیکھتے ہیں مدینہ کے شام و سحر دیکھتے ہیں جو روضہ پہ حاضر سلاطیں ہوئے ہیں تو پندار زیر و زبر دیکھتے ہیں جو جالی پہ صل علیٰ کہہ رہے ہیں اے اخترؔ انہیں چشم تر دیکھتے ہیں (حضرت والادامت برکاتہم)ہوٹل پر واپسی حاضری کے بعدہوٹل پرواپس ہوئے اورمجلس شروع ہوگئی۔جنوبی افریقہ کے ایک ساتھی جوحضرت کی زیارت کے لیے حاضر ہوئے تھے، جناب محمدصدیق جھکورا صاحب نے نصیحت کی درخواست کی ۔مدینہ شریف میں شیخ کے ساتھ حاضر ی کاادب حضرت والا نے فرمایا کہ میرے شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالغنی پھولپوریرحمۃ اللہ علیہ نے ایک واقعہ سنایا کہ ایک شیخ اوراس کامرید مدینہ شریف آئے تومرید بغیر شیخ کی معیت کے روضۂ اقدس کی حاضری کے لیے چلاگیا۔ صلوٰۃ وسلام پیش کرکے نظرعنایت کی درخواست کی، توروضۂ اقدس سے آواز آئی کہ جب اپنے شیخ کے ساتھ آؤ گے توعنایت کریں گے، اس لیے اپنے شیخ کے ساتھ روضۂ اقدس کی حاضری بہت بڑا شرف ہے ۔ مجلس کے بعدوہ احباب جوازخود چلے گئے تھے اپنے فعل پر بہت نادم ہوئے۔