سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
حضرت والاکااعزاز حضرت والانے فرمایا کہ میں ہندوستان میں اعظم گڑھ اپنے شیخ اوّل حضرت مولانامحمداحمدصاحب پڑتاب گڑھی کی خدمت میں حاضرتھا اوروہاں حضرت مولانا ابو الحسن علی میاں ندو ی رحمۃ اللہ علیہ اورحضرت مولانا حبیب الرحمٰن اعظمی رحمۃ اللہ علیہ بھی تشریف فرماتھے۔ ان دونوں بزرگوں نے شیخ سے درخواست کی کہ اختر سے درس مثنوی سنوادیں۔ میں نے ان حضرات کے سامنے درس مثنوی دیا۔اﷲ والوں کے آنسو ارشاد فرمایا کہ حضرت حکیم الامت تھانو ی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اﷲ والوں کے آنسو تسلیم ورضا کی لذت کی وجہ سے ہوتے ہیں جیسے کباب کھانے والامزے لیتاہے اورمرچوں کی وجہ سے آنسوبھی بہتے ہیں ۔جامع اضداد حضرت والانے یہ شعر پڑھا ؎ عجیب جامع اضداد ہیں تیرے عاشق خوشی میں روتے ہیں اور غم میں مسکراتے ہیں یعنی اﷲ تعالیٰ کے عاشق اگرکبھی حرام خوشی حاصل کرلیتے ہیں توندامت سے رونے لگتے ہیں اوراگراﷲتعالیٰ کوخو ش کرنے کے لیے گناہ سے بچ کراپنے دل کوغمزدہ کرتے ہیں تو اس غم پرخوش ہوتے ہیں کہ میرا دل توغمگین ہوالیکن ہمارا مولیٰ خوش ہوا تو اس خوشی کی انتہانہیں ہوتی۔مولاناجلال الدین رومی ر حمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ گر او خواہد عین غم شادی شود عین بند پائے آزادی شود اگراﷲ تعالیٰ چاہیں توغم کی ذات کوخوشی بنادیں اور پاؤں کی بیڑی کو آزادی بنادیں،یہ کمال اﷲ تعالیٰ کاہے کہ اسبابِ غم میں خوشی اوراسبابِ خوشی میں غم دے سکتے ہیں ۔