سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
ایمانی وسوسے حکیم الامت حضرت تھانو ی رحمۃ اللہ علیہ کوایک شخص نے لکھاکہ مجھے کفر کے وسوسے آتے ہیں، توا س پر آپ نے لکھا کہ تمہیں اس پرغم ہوتاہے؟ اس نے کہا کہ اتنا غم ہوتاہے کہ دل چاہتاہے کہ مجھے شیرکھاجائے۔ توآپ نے لکھاکہ تم پکے مومن ہو، کسی کافر کواپنے کفر پرغم نہیں ہوتا۔کلمے پرخاتمہ حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کلمے کے خلاف کوئی کلمہ نہ نکلا تو خاتمہ کلمہ پرسمجھا جائے گا، مثلاً ایک مسلمان کااچانک انتقال ہوجاتا ہے اوروہ کلمہ بھی نہ پڑھ سکا تو اس کا خاتمہ ایمان ہی پر ہوا،کیوں کہ اس کے دل میں کلمہ تھا اور اس کے منہ سے کلمہ کے خلاف کوئی کلمہ نہیں نکلا۔ جب بندہ ایک بار کلمہ پڑھ لیتاہے تووہ مسلمان رہتاہے،تاوقتیکہ کلمہ کے خلاف کوئی کلمہ نہ کہے۔ جب مرنے کے آثار معلوم ہوں تویہ کلمہ پڑھ لو اٰمَنْتُ بِاللہِ وَرُسُلِہٖتومرتے وقت کفر کاوسوسہ بھی نہیں آئے گا اور اس طرح وسوسوں اور تقاضائےگناہ میں بھی یہ پڑھو،یہ عجیب ڈی ڈی ٹی پاؤڈر ہے۔یہ جامع صغیر کی روایت ہے۔صاحبِ نسبت ارشاد فرمایا کہاﷲوالوں کوصاحب نسبت کیوں نہیں سمجھتے جبکہ اﷲتعالیٰ نےا س آیت مبارکہ میں خود یائےنسبتی لگائی ہے فَادْخُلِیْ فِیْ عِبَادِیْیہ (ی) نسبتی ہے جوبڑے شرف کی علامت ہے جس طرح بیوی کی نسبت سے برادرِنسبتی ہوتا ہے تومولیٰ کی نسبت سے اﷲوالے صاحبِ نسبت ہوجاتے ہیں ۔امراضِ قلب کے لیے چٹنی میزبان ڈاکٹر صاحب نے حضرت سے عرض کیاکہ آپ نے جوبلڈپریشر کے