سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
سوائے مسجد حرام کے اس میں ایک لاکھ گنا افضل ہے۔؎ یہ فضیلت صرف نماز کے ساتھ خاص نہیں بلکہ سب طاعات اور نیکیوں کو شامل ہے،جیسے بلال بن حارث رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ مدینہ شریف کا رمضان دوسرے ملکوں کے ایک ہزار رمضان سے بہترہے اورمدینہ شریف کاجمعہ دوسری جگہوں کے ایک ہزار جمعوں سے بہترہے۔ ؎ مسند احمد اورطبرانی نے ثقہ راویوں سے روایت کرتے ہوئے حضرت انس بن مالک رضی اﷲ عنہ کی حدیث نقل کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جس نے میری اس مسجد میں چالیس نمازیں پڑھیں جبکہ اس کی کوئی نماز فوت نہ ہو تو اس کے لیے دوزخ سے ،عذاب سے اورنفاق سے برأت لکھ دی جاتی ہے۔؎ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو شخص میری اس مسجد میں داخل ہونماز کے لیے یاذکر اﷲ کے لیے یاخیر سیکھنے کے لیے یاخیر سکھلانے کے لیے تو اس کی مثال مجاہد فی سبیل اﷲ کی سی ہے ۔؎ (جامع)مسجدِ قباء میں حاضری ۲۸رجب المرجّب ۱۴۲۰ھ بمطابق ۶نومبر ۱۹۹۹ء بروز ہفتہ نشانِ نبی ہے یہ مسجد قباء کی ہے قندیل طیبہ نبی کی ضیاء کی حضرت والادامت برکاتہم فجرکی نماز کے بعد مع احباب مسجد قباء تشریف لے گئے اورنفل ادافرمائے ؎ ------------------------------