سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس دامت برکاتہم العالیہ کو اولاد کی طرف سے بھی خوش بختی سے نوازا ہے۔حضرت کے اکلوتے صاحبزادے حضرت مولانا حکیم محمد مظہر صاحب دامت فیوضہم بھی محی السنہ حضرت شاہ ابرار الحق صاحب رحمۃ ا للہ علیہ کے خلیفہ ہیں اور شیخ التفسیر حضرت مولانا محمد ادریس کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ کے شاگردِ خاص ہیں اور اشرف المدارس کا تعلیمی انتظام وانصرام بڑی خوش اسلوبی سے چلا رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے انہیں بھی دردِ عشق اور سوز و غم کے وافر حصہ سے نوازا ہے ۔خدمتِ خلق اللہ والوں کا ہمیشہ سے مخلوق کا ناطہ خالق سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ خدمتِ خلق بھی ان کا خاصہ رہا ہے۔ حضرت مولانا محمد مظہر میاں صاحب نے حضرت والا کی سرپرستی میں خدمتِ خلق کے کام کو منظم کرکے ایک ٹرسٹ بنایا ہے، جس نے تھوڑے ہی عرصہ میں عظیم الشان خدمات کی سنہری تاریخ رقم کر دی ہے، اس کی خدمات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ایک ضخیم کتاب کی ضرورت ہے۔ اور حضرت اقدس دامت برکاتہم کے پوتے بھی ماشاء اللہ ہونہار اور اصحاب علم و فضل ہیں۔الحمد للہ!ایں خانہ ہمہ آفتاب است،اللہ تعالیٰ حضرت مولانا محمد مظہر صاحب دامت برکاتہم اور ان کی اولاد کی زندگیوں میں برکت عطا فرمائیں اور طویل عرصہ تک صحت و عا فیت کے ساتھ ان کو سلامت رکھیں اور ان کے فیوض وبرکات کو قیامت تک جاری رکھیں،آمین۔ حضرتِ اقدس کے خلفاء حضرت اقدس کے حکم سے اپنے اپنے ملکوں اور علاقوں میں بغرضِ اصلاح و تزکیہ خانقاہیں قائم کر رہے ہیں جن سے خلقِ خدا فائدہ اٹھا رہی ہے۔شیخ العرب والعجم کا خطاب حضرت والا دامت برکاتہم کواگرچہ بہت پہلے ان کے مشایخ نے شیخ العرب والعجم کاخطاب دیاتھا،لیکن اب اس کاظہور تمام ہورہاہے اور سعودی عرب میں خاص طور پر حرمین شریفین میں آپ کا فیض بڑی تیزی سے پھیل رہاہے۔ آپ کی جب حرمین شریفین حاضری ہوتی ہے توصبح وشام کی مجلس میں سینکڑوں کی تعداد میں مردوخواتین