سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
نظر ڈھونڈتی ہے دیارِ مدینہ ہیں دل اور جاں بے قرارِ مدینہ وہ دیکھو اُحد پر شجاعت کا منظر شہیدوں کے خونِ شہادت کا منظر احد کے دامن میں خونِ شہیداں سبق دے رہا ہے وفائے مدینہ وفاداریوں پر صحابہ کی اختر ہے تاریخ روشن یہ شہرِ مدینہجبلِ احد راقم الحروف عرض کرتا ہے کہ احد پہاڑ مسجدِ نبوی سے تین میل کے فاصلے پر ہے اور احادیثِ مبارکہ میں جبلِ احد کی فضیلت آئی ہے۔ عَنْ اَنَسٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِاُحْدٍ لَّمَّا بَدَالَہٗ ھٰذَا جَبَلٌ یُّحِبُّنَا وَنُحِبُّہٗ؎ ترجمہ:حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد پہاڑ کے بارے میں فرمایا، جب وہ سامنے آیا ھٰذَاجَبَلٌ یُّحِبُّنَاونُحِبُّہ یہ وہ پہاڑ ہے جو ہم سے محبت کرتا ہےاور ہم اس سے محبت کرتے ہیں ۔ عَنْ اَنَسِ ابْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ مَرْفُوْعًا لَمَّاتَجَلَّی اللہُ عَزَّوَجَلَّ لِلْجَبَلِ طَارَتْ لِعَظْمَتِہٖ سِتَّۃُ أَجْبُلٍ، فَوَقَعَتْ ثَلَاثَۃٌ بِمَکَّۃَ وَثَلَاثَۃٌ بِمَدِیْنَۃَ وَقَعَ بِالْمَدِیْنَۃِ اُحْدٌ وَوَرَقَانُ وَرَضْوی وَقَعَ بِمَکَّۃَ حِرَاءُ وَثَبِیْرٌ وَثَوْرٌ؎ ------------------------------