سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
۱۲) کعبۃ اﷲ پر پہلی نظر پڑے تواﷲ تعالیٰ سے اﷲ کو مانگ لو اور کہوکہ اﷲ تعالیٰ منہ تو اس قابل نہیں ہے لیکن آپ کریم ہیں نالائقوں پر بھی مہربانی کرتے ہیں ؎ کوئی تجھ سے کچھ کوئی کچھ مانگتا ہے الٰہی میں تجھ سے طلب گار تیرا ۱۳) اگرکوئی خواب دیکھیں تو اس کاتذکرہ صرف اپنے شیخ سے کریں اگرشیخ نہ ہوتو اپنے ہمدرد اور دین کی سمجھ رکھنے والے سے کریں ہرایک سے نہ کہتے پھریں ۔ ۱۴) حج اور عمرہ کرنے والے اس بات کی کوشش کریں کہ ان کی ایک سانس بھی اﷲ رب العزت کی نافرمانی میں نہ گزرے ۔ ۱۵) اورکنکریاں مارنے کی نصیحت یہ ہے کہ کنکری میں جب مجمع کم ہوجائے ۲۰، ۲۵، ۵۰،۶۰ آدمی رہ جائیں تب جاؤ، چاہے۱۲ بجے رات میں جاناپڑے کتابوں میں جو لکھاہے کہ مغرب کے بعد مکروہ ہے اب یہ اس زمانے میں مکروہ نہیں رہا بلکہ اب مکروہ وقت میں زیادہ ثواب ملے گا کیوں کہ جان بچانا فرض ہے اس لیے مغرب کے بعد یاعشاء کے بعد یا ۱۲ بجے رات کو جاؤ جب تک صبح صادق نہ ہو اس کا وقت بلاکراہت جائز ہے ۔ ۱۶) پانی کاانتظام گرمیوں میں اپنے ساتھ رکھو کوئی تھرماس ہو جس میں ٹھنڈا پانی ساتھ رکھو کہ دھوپ کی شعاؤں سے اچانک پیاس شدید لگ جاتی ہے اورپانی نہ ملنے سے لو لگ جاتی ہے کوئی اور بیماری آسکتی ہے تو ان چیزوں کاخیال رکھنا چاہیے۔ ۱۷) خواتین کے لیے بہتریہی ہے کہ حرمین شریفین میں وہ نماز اپنے گھروں میں پڑھیں اور طوا ف وہا ں کرلیں،ایسے ہی روضہ مبارک پر صلوٰۃ وسلام پڑھنے کے لیے جائیں عورتوں کے لیے گھروں میں نماز پڑھنے کی زیادہ فضیلت ہے یعنی ایک لاکھ کا ثواب ان کو گھرپر مل جائے گا ۔ ۱۸)اﷲتعالیٰ سے خوب دعا مانگو عرفات کے میدان میں دعابہت قبول ہوتی ہے اسی