سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
میں نے چھپایا لاکھ محبت کے راز کو آنکھوں نے رو کے یار سے اظہار کردیانعمت کی ناشکری ارشاد فرمایا کہنعمت کوخرچ نہ کرنابھی ناشکری ہے، توگناہوں سے بچنے کی ہمت بھی ایک نعمت ہے،اس کو خرچ نہ کرنا ناشکری کاجرم ہے۔مولاناجلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎ ا ے مخنث، نے تومردی نے توزن اے ہیجڑے (مراد گناہ سے نہ بچنے والاشخص ) تونہ مرد ہےاور نہ توعورت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مخنث عام ولی ہوسکتے ہیں ولایتِ خاصّہ نہیں ملے گی،کیوں کہ ان میں فُقدانِ آرزو ہے اورجبکہ فرض شکست ِ آرزو ہے نہ کہ فقدان آرزو۔ٹوٹے ہوئے دل کی قیمت ارشاد فرمایا کہ گناہ نہ کرنے سے دل ٹوٹتا ہے اور اﷲ تعالیٰ ٹوٹے ہوئے دل کواپنا مکان بناتے ہیں،اسی لیے بری تمنائیں بھی پیدا کیں اوران کے توڑنے کاحکم بھی دیا،تاکہ اس مٹیریل سے ہمارے رہنے کے قابل ہوجائے۔اﷲتعالیٰ کوہروقت خوش رکھو نیک عمل سے اور اس کی ناراضگی نہ لوبرے عمل سے، ورنہ وقت آتاہے کہ بہلانے والے نہلانے والے ہوجاتے ہیں۔مبارکباد ارشاد فرمایاکہمیں اپنی زبان کومبارکباد پیش کرتاہوں کہ بلدِرسول صلی ا للہ علیہ وسلم میں ناطق ہے اور تمہارے کان حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے شہرمیں ان کی باتیں سن رہے ہیں ۔