سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
اور اتباع و انقیاد کا ثمرہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا فضلِ خاص آپ پر متوجہ ہے اور آج پورے عالم میں آپ کا فیض پھیل رہا ہے آ پ جس کمالِ علم و عمل ، تقویٰ و للہیت معرفت و خشیت، نسبت و و لایت ، درد وغم،سوز و گداز ، شیریں و مٹھاس ، آہ و فغاں ، شفقت ورأفت، چشم گریاں وسینہ بریاں ، پر تاثیر وعظ و نصیحت اور اصلاح و تزکیہ کی مہارتِ تامّہ سے نوازے گئے ہیں وہ بہت کم بند گان خدا کو میسر ہے اور حضرت اقدس دامت برکاتہم کی مایہ ناز تصانیف معرفتِ الہٰیہ ، معارفِ مثنوی ، کشکولِ معرفت اور روح کی بیماریاں اور ان کا علاج وغیرہ اس بات پر شاہد عدل ہیں۔ حضرت مولانا شیخ سید محمد یوسف بنوری رحمۃ اللہ علیہ نے معارفِ مثنوی کے مطالعہ کے بعد ارشاد فرمایا تھاکہ برادر محترم مولانا حکیم محمد اختر صاحب مد ظلہ کی تالیفِ لطیف’’ معارف مثنوی‘‘پڑھ کر موصوف سے اتنی عقیدت ہوئی جس کا مجھے تصور بھی نہیں ہو سکتا تھا اور حضرت والا کی فارسی مثنوی پڑھ کر حضرت بنوری رحمۃ ا للہ علیہ نے فرمایا تھا کہ آپ میں اور مولا نا روم میں کوئی فرق نہیں ۔ حضرت اقدس دامت برکاتہم کی ایک صد کے قریب تصانیف اور مواعظ لاکھوں کی تعداد میں اردو ، انگریزی ، فرانسیسی ، فارسی ،ترکی ، بنگالی ، برمی ، پشتو ، گجراتی، سندھی ، بلوچی اور دیگر زبانوں میں شایع ہو چکے ہیں ۔حضرت والا دامت برکاتہم کی تصانیف وتالیفات ۱) معرفتِ الٰہیہ ۲) معیتِ الٰہیہ ۳) براہینِ قاطعہ ۴) صراطِ مستقیم ۵) شراب کے حرام ہونے کا ثبوت ۶) ملفوظاتِ مولانا شاہ عبد الغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ ۷)معارفِ مثنوی ۸) کشکولِ معرفت ۹) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں دنیا کی حقیقت ۱۰) روح کی بیماریاں اور ان کا علاج ۱۱) مجالسِ ابرار ۱۲) مذاکراتِ دکن ۱۳) صدائے غیب ۱۴) نوائے غیب ۱۵) قرآن و حدیث کے انمول خزانے اور ایمان پر خاتمہ کے سات مدلل نسخے ۱۶) ایک منٹ کا مدرسہ ۱۷) تسہیل قواعد النحو۱۸) معارف ِ شمس تبریز ۱۹) بد نظری اور عشق مجازی کی تباہ کا ریاں اور ان کا علاج ۲۰) فیضانِ محبت (شعری مجموعہ) ۲۱) پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سنتیں ۲۲) صحبتِ اہل اللہ