سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
اَنْ تَحْبَطَ اَعْمَالُکُمْ وَاَنتُمْ لَا تَشْعُرُوْنَ؎ ترجمہ:کبھی تمہارے اعمال برباد ہوجاویں اورتم کوخبر بھی نہ ہو۔ میرے شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ کہاں راجااور کہاں بوجھاتیلی! شیخ کو راجا اوراپنے کوبوجھا تیلی سمجھو۔شیخ کی صحبت اور فضلِ ربّانی آہ بھی شیخ کی تربیت کی محتاج ہے،درددل بھی محتاج تربیت ہے، ورنہ تکبرآئے گا اورمَنْ تَکَبَّرَ کَانَ مَرْدُوْدًا(جس نے تکبر کیا مردود ہوا)یہ شیطان کا آزمایاہواہتھیار ہے اسے استعمال کرتاہے،اوروہ خود بھی اسی سے گمراہ ہوا۔معلو م کو معمول بنانے کے لیے شیخ کی صحبت کی ضرورت ہے۔ اور اﷲ تعالیٰ کافضل اوررحمت کاساتھ بھی ضروری ہے، جیساکہ ارشادربانی ہے: وَ لَوۡ لَا فَضۡلُ اللہِ عَلَیۡکُمۡ وَ رَحۡمَتُہٗ مَا زَکٰی مِنۡکُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ اَبَدًا ۙ وَّلٰکِنَّ اللہَ یُزَکِّیۡ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللہُ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ؎ ترجمہ: اوراگرتم پراﷲتعالیٰ کافضل وکرم نہ ہوتا تو تم میں سے کوئی کبھی بھی (توبہ کرکے)پاک وصاف نہ ہوتا، لیکن اﷲ تعالیٰ جس کو چاہتاہے (توبہ کی توفیق دے کر)پاک صاف کردیتاہے اور اﷲ تعالیٰ سب کچھ سنتاہے سب کچھ جانتاہے ۔ لہٰذایہ تینوں مانگ لو کہ اے اﷲ تعالیٰ! اپنے فضل کے صدقے اوررحمت کے صدقے، مشیت کے صدقے ہمیں پاک فرمادیجیے۔جلدتوبہ ارشاد فرمایا کہ مچھلی اگرجال میں پھنس کر دریاسے باہر آجائے تو ------------------------------