سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
مسجد ابوبکر،مسجد سلمان فارسی،مسجد علی آج کل وہاں بہت بڑی مسجد بنادی گئی ہے جس کانام مسجد ابوبکرہے۔(جامع)صحبت کی ضرورت ارشاد فرمایاکہایک شخص نے حکیم الامّت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کولکھا کہ کیاآدمی اپنے شیخ سے خط وکتابت کے ذریعے تربیت کراسکتاہے؟ تواس کے جواب میں ارشاد فرمایا کہ اگرمیاں بیوی صرف خط وکتابت کرتے رہیں توکیااولاد مل سکتی ہے؟جب نہیں تو اسی طرح صحبتِ شیخ کے بغیر تزکیہ نہیں ہوسکتا۔اہل اﷲ کی روزی ارشاد فرمایاکہجس طرح مرغی کی کفالت اس کامالک کرتاہے اوراس کے دانے دُنکے کاانتظام کرتاہے تاکہ وہ انڈوں کوگرم رکھے،کیوں کہ اگروہ روزی کی تلاش میں جائے گی توانڈے گرم نہ رہ سکیں گے اوربچے نہ نکل سکیں گے، اسی طرح اہل اﷲ کی روزی کاانتظام اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں،تاکہ وہ بندوں کی تربیت میں مصروف رہیں اوران کو معاش کی فکرنہ ہو تاکہ ان کی صحبت سے اﷲوالے پیدا ہوتے رہیں ؎ جب خدا دے مفت میں کھانے کو تو بھلا کون جائے پھر کمانے کوعلماء کی روزی ارشاد فرمایا کہحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے دعافرمائی ہے کہ اے اﷲ تعالیٰ میری امّت کے علماء کارزق منتشر فرمادے۔اس میں راز یہ ہے کہ علماء جگہ جگہ اپنی روزی کے لیے جائیں گے تووہاں دین کوپھیلائیں گے اور ایک مضمون سیکھنے کاثواب ایک ہزار رکعت کے برابر ہے اس کے مقابلے پرانفرادی عبادت کی کیاحیثیت ہے۔اہل اﷲ کے پاس ایک ساعت ارشاد فرمایاکہ مجھے مفتی تقی صاحب سلّمہ نے یہ بات بتلائی کہ