سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
حکیم الامت پرسیدسلیمان ندوی رحمۃ اللہ علیہ کاتبصرہ ارشاد فرمایا کہحضرت سید سلیمان ندوی رحمۃ اللہ علیہ نے جب پہلی مرتبہ حکیم الامت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی تقریر سنی توبے اختیار کہہ اٹھے ؎ جانے کس انداز سے تقریر کی پھر نہ پیدا شبہ باطل ہوا آج ہی پایا مزہ قرآن میں جیسے قرآں آج ہی نازل ہوا چھوڑ کر درس و تدریس و مدرسہ شیخ بھی رندوں میں اب شامل ہواعلم کا کباب اور عالم ارشاد فرمایا کہ علم کے کباب پر اوپر سے محبت کاتیل ڈالو اورنیچے خوف الٰہی کی آگ جلاد و پھر اس پرعلم کے کباب کوتلو پھرجو اس کی خوشبواڑے گی توکہنے والاکہہ اٹھے گا ؎ بوئے کباب مارا مسلمان کرد کہ کباب کی بو مجھے مسلمان ہونے پرمجبور کرتی ہے ۔حضرت مولاناسیدسلیمان ندوی رحمۃ اللہ علیہ سے کسی نے کہاکہ کئی عالم اپنے علم پرعمل نہیں کرتے توانہوں نے فرمایا کہ دوچیزیں ہیں ایک علم نبوت اوردوسرا ہے نورِنبوت، علم نبوت تو مدرسوں سے حاصل کرتے ہیں لیکن نورِنبوت کسی اﷲ والے سے حاصل نہیں کرتے اس لیے علم وعمل میں فاصلے رہ جاتے ہیں ۔