سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
اوردوسری بات یہ ہے کہ ایذائے مسلم حرام ہے اوراپنے دل کو تکلیف دینابھی حرام ہے کیوں کہ تم خودبھی مسلم ہو اوربدنظری سے دل کو تکلیف ہوتی ہے۔ کاش!یہ مجھے مل جاتی، پس دل کو غمِ حسرت دینا ایذائے مسلم نہیں ہے؟حرم واپسی دامنِ احدسے قبلِ عشاء حرم شریف واپس ہوئےاور عشاء کی نماز کے بعد صلوٰۃ وسلام پیش کیا پھرآرامگاہ تشریف لائے۔مجلس درہوٹل بعدنماز عشاء اﷲ تعالیٰ کی محبت کی طاقت ارشادفرمایاکہ اگرسکرین لگاکر کڑوا پھل میٹھاہوجاتا ہے، تواﷲ تعالیٰ کی محبت میں ایسی طاقت نہیں کہ کڑوی چیز کو میٹھی کردے؟ اور اﷲ تعالیٰ اپنی صفات سے کبھی جدا نہیں ہوسکتے ۔ پھرفرمایاکہ روحانی امراض میں سوفیصد شِفاء کا وعدہ ہے،جبکہ جسمانی مرض ہوسکتاہے کہ دواسے بھی ٹھیک نہ ہو۔صحبت کی اہمیت ارشاد فرمایاکہ صحبت کعبہ شریف سے بھی افضل ہےکیوں کہ جب ہجرت کاحکم ہوا توسب کو ساتھ چلنے کاحکم ہوا،کعبہ اورآبِ زمزم چھڑواکر اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بھیجا،کیوں کہ تربیت کعبہ نہیں کرسکتا،اس کے لیے زندہ مربّی چاہیے۔ تربیت کے بعد پھر کعبہ کعبہ نظر آئے گا۔اﷲ تعالیٰ کوپانا ارشاد فرمایا کہاﷲ تعالیٰ خونِ آرزو سے ملتے ہیں، خالی وظیفوں سے نہیں ملتے،جس پر وہ خوش ہوں اس پرعمل کرو ،اپنادل توڑومگر امر الٰہی نہ توڑو پورے عالم