سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
اسبالِ ازار کی حرمت کی وجہ علامہ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ نے فتح الباری میں اسبال ازار کی حرمت کی چار وجہیں بیان کیں۔ مِنْ جِھَۃِ التَّلَوُّثِ بِالنِّجَاسَۃِ لٹکا ہواپائجامہ نجاست سے ملوث ہوتاہے۔ مِنْ جِھَۃِ التَّشَبُّہِ بِالنِّسَاءِ عورتوں کی وضع سے مشابہت ہوتی ہے۔ مِنْ جِھَۃِ التَّشَبُّہِ بِوَضْعِ الْمُتَکَبِّرِیْنَ متکبرین کی وضع سے مشابہت ہے۔ مِنْ جِھَۃِ الْاِسْرَافِ؎ فضول خرچی کی وجہ سے۔گناہوں کے نیکیوں سے بدلنے کی صورت ارشادفرمایاکہاﷲتعالیٰ کاارشاد ہے: فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللہُ سَیِّاٰتِہِمۡ حَسَنٰتٍ ؕ وَ کَانَ اللہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا ؎ ترجمہ:تو اﷲتعالیٰ ایسے لوگوں کے (گزشتہ ) گناہوں کی جگہ نیکیاں عنایت فرمائے گااور اﷲ تعالیٰ غفور رحیم ہے۔ اس کی ایک صورت یہ ہے کہ اﷲتعالیٰ ان کی برائیوں کو نیکیوں سے بدل دیں گے، تو اس کی ایک صورت یہ ہوگی کہ نامۂ اعمال سے گناہ مٹاکر نیکیاں لکھ دی جائیں گی۔ اور دوسری صورت یہ ہے کہ تقاضائے معصیت کو اﷲتعالیٰتقاضائے حسنات سے بدل دیں گے۔ ------------------------------