سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
اوراحسان کا بھی تقاضا ہے ۔شیطان کاوسوسہ شیطان یہ وسوسہ ڈالتا ہےکہ اگرتم میرے راستے پر نہیں چلو گے، توکہاں سے کھاؤ گے؟ جیسے کہ قرآن مجید میں ہے: اَلشَّیۡطٰنُ یَعِدُکُمُ الۡفَقۡرَ ؎ شیطان تم کو محتاجی سے ڈراتاہے۔ تو اسے کہہ دو کہ اﷲتعالیٰ نے ہمارے ذمہ رزق نہیں رکھا، ربوبیت اورپرورش اپنے ذمہ لی ہے، جورب العالمین سارے عالم کو پال رہا ہے توہم بھی اجزائے عالم ہیں تو جوکُل عالم کوپال سکتا ہے توجز ء کو کیوں نہیں پال سکتا؟البتہ تھوڑا سا دروازۂ حلال کھولنا پڑے گایعنی دوکان کھولنی پڑے گی پھرگاہک اﷲتعالیٰ بھیجے گا۔غیراﷲ سے دل بہلانا ارشاد فرمایا کہ اﷲتعالیٰ کے علاوہ جتنی دوستیاں ہیں جن کے ساتھ اپنے دل کو بہلا رہے ہیں،جس کانام غیراﷲ ہے وہ سب رخصت ہونے والی ہیں، اﷲتعالیٰ کے علاوہ کوئی ایسی چیزیں نہیں جو دل کے بہلانے کی ذمہ داری قبول کرلیں۔ مولاناجلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ کسی کوکپڑوں کاشوق ہے تو وہ کپڑوں سے دل بہلارہاہے، توجب رات کوان کپڑوں کو اتارتے ہو توکہاں سے راحت پاؤ گے؟ تمہاری عزت کپڑوں میں تھی، تو جب کپڑوں کو کھونٹی پرلٹکادیا تو عزت کہاں سے پاؤ گے؟ اصل عزت توتقویٰ سے ہے اوراﷲتعالیٰ کی رضا سے ہے ۔مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ کے مرقد پر ارشاد فرمایاکہمیں ترکی میں استنبول سے بس سے دس گھنٹے کاسفر ------------------------------