سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
اس کتاب کا تعارف حرمین شریفین کی زیارت ہر مسلمان اپنی زندگی کا حاصل سمجھتا ہے۔بیت اللہ کا طواف اور روضۂ مبارک پر حاضری کی خواہش ہر مسلمان کے دل میں ہمہ وقت مچلتی رہتی ہے۔ اس ارض مقدس تک رسائی میں اگر کوئی اللہ والا شیخ و مرشد رہبر بھی ہو تو شرابِ عشق و محبتِ الٰہیہ دو آتشہ ہوجاتی ہے۔ شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے ۱۹۹۹ء میں حرمین شریفین کی حاضری کی سعادت حاصل کی۔ حالتِ صحت میں یہ حضرت والا کی آخری حاضری تھی، ۲۰۰۰ء میں حضرت والا کو فالج کا عارضہ لاحق ہو گیا تھا۔’’سفرنامہ حرمین شریفین‘‘ حضرت والا کے اسی روحانی اور پُرنور سفر کے احوال پر مبنی کتاب ہے۔ اس سفرنامے میں حرمین شریفین کی حاضری کے دوران عشقِ الٰہی کے کیف و سرور میں ڈوبے حضرت والا کے ارشاد فرمودہ مواعظ و ملفوظات اور پند و نصائح پر مشتمل داستانِ دردِ دل، فیضانِ دردِ دل نشر کررہی ہے۔