سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
روزے دار افطارکرتے رہیں، نیک لوگ تمہاراکھانا کھاتے رہیں اور فرشتے تمہارے لیے دعاکرتے رہیں۔ اَکَلَ طَعَامَکُمُ الْاَبْرَارُ میں تین فائدے ہیں: ۱) ابرار کی صحبت ملے گی جس سے دین اورایمان میں ترقی اوراضافہ ہوگا۔ ۲) رزق میں برکت ہوگی تب ہی توکھلائے گا۔ ۳) وہ اوراس کے گھروالے صحت وعافیت سے رہیں گے تب ہی تو خدمت کرسکیں گے ۔ پھرارشاد فرمایا کہ میرے قلب میںیہ بھی آیا ہے کہ ایک اور عظیم الشان فائدہ یہ بھی ہے کہ اس رزق سے جوخون بنے گا اورپھرنیک شخص دین کاکام کرے گا تووہ بھی میزبان کے نامۂ اعمال میں لکھاجائے گا۔لہٰذا علماء کی جودعوت کرتا ہے توحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دعا اس داعی کے حق میں قبول ہوگی۔بیان بعدنماز عشاء مسجد الرحمٰن(جدہ) ۸شعبان ۱۴۲۰ھ بمطابق ۱۶نومبر ۱۹۹۹ء بروز منگل خطبہ مسنونہ کے بعدیہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی: یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ وَ کُوۡنُوۡا مَعَ الصّٰدِقِیۡنَ ؎ وَ الَّذِیۡنَ جَاہَدُوۡا فِیۡنَا لَنَہۡدِیَنَّہُمۡ سُبُلَنَا ؕ وَ اِنَّ اللہَ لَمَعَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ؎دوعمل ارشادفرمایاکہمیرے شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ اگردوعمل کرلیں تومحروم نہ رہیں گے، بعض لوگسَمِعْنَا ------------------------------