سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
قرآن مجیدکی حفاظت اﷲتعالیٰ ارشادفرماتے ہیں وَ اِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوۡنَ کہ ہم اس قرآن مجید کی حفاظت کریں گے اورکہا ں کریں گے؟فِیْ قُلُوْبِ اَوْلِیَاءِنَااپنے دوستوں کے دلوں میں رکھ کر حفاظت کریں گے اس کی شرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی کہ: اَشْرَافُ اُمَّتِیْ حَمَلَۃُ الْقُرْاٰنِ وَاَصْحَابُ اللَّیْلِ ؎ وہ حافظ اﷲوالابھی ہو اور شب بیدار بھی ہو ۔حکیم الامت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جورات کونہیں اٹھ سکتے توعشاء کے وتر سے پہلے تہجد پڑھ لیں توقیامت کے دن متہجدین میں شمار ہوں گے۔ علامہ شامی نے اس پردلیل پیش کی ہے: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَمَا کَانَ بَعْدَ صَلٰوۃِ الْعِشَاءِ فَھُوَ مِنَ اللَّیْلِ ؎ اورحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے دورکعت بھی ثابت ہے ۔احقر عرض کرتا ہے کہ میں نے حضرت والا سے کئی بار سناکہ وترسے پہلے دو رکعت میں پانچ قسم کے نوافل کی نیت کی جاسکتی ہے تہجد،توبہ،شکرانہ،استخارہ،حاجت۔میزبان کے لیے مسنون دعا بیان کے بعدکھانے سے قبل حضرت والا نے میزبان کو دی جانے والی مسنون دعا کی شرح بیان فرمائی ۔فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میزبان کویہ دعا دی تھی: اَفْطَرَ عِنْدَکُمُ الصَّائِمُوْنَ وَ اَکَلَ طَعَامَکُمُ الْاَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَیْکُمُ الْمَلٰئِکَۃُ؎ ------------------------------