سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
زرغبًا مچھلیوں کا طریقہ نہیں کہکبھی کبھار دریا کی زیارت کرلیں کیوں کہ بغیر دریا کے ان کی زندگی نہیں ۔پس زرغبًا کاحکم رشتہ داروں کے لیے ہے کہ ان سے ناغہ دے کر ملو ورنہ روزانہ اگران کے درپر پڑے رہو گے تو ان کے دل میں ناقدری پیدا ہوجائے گی۔ دعا آخر میں دعافرمائی کہ اے اﷲ تعالیٰ!اس بلد امین کی برکت سے ہمیں سراپا امین بنادے اورامین العین اور امین الصدر بنادے ،آمین یارب العالمین۔ڈاکٹر یوسف رضاصدیقی صاحب کے مکان پرمجلس بعد نماز عشاء ۴شعبان ۱۴۲۰ھ بمطابق ۱۲نومبر ۱۹۹۹ء بروز جمعۃ المبارک خطبۂمسنونہ کے بعدیہ آیت تلاوت فرمائی: اِنۡ اَوۡلِیَآؤُہٗۤ اِلَّا الۡمُتَّقُوۡنَ ؎ وَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَااَبَاہُرَیْرَۃَ اِتَّقِ الْمَحَارِمَ تَکُنْ اَعْبَدَالنَّاسِ؎ترک گناہ سب سے بڑی عبادت حضرت والا نے فرمایا:پیغمبر علیہ السلام نے فرمایاتھا’’اے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اگرتم گناہ سے بچواور اﷲتعالیٰ کوناراض نہ کرو تو تم سب سے بڑے عبادت گزار ہو گے‘‘ کیوں کہ تقویٰ چوبیس گھنٹے کی عبادت ہے پس جوبندہ چوبیس گھنٹے گناہوں سے بچ رہا ہے وہ چوبیس گھنٹے عبادت میں ہے۔اﷲتعالیٰ کوناراض نہ کرنا شرافتِ بندگی کابھی تقاضا ہے شرافتِ عبدیت اور شرافتِ طبعیہ کابھی تقاضا ہے اورحق تعالیٰ کی پرورش ------------------------------