سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
میری آہ کو رائیگاں کرنے والوں میرے ساتھ یہ بے وفائی نہ کرنا (حضرت والادامت برکاتہم) یہاں اﷲ تعالیٰ کو منالو اور استقامت اور تقویٰ مانگ لو۔ مولاناجلال الدین رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ مردبھی ولی اﷲ ہوجاتے ہیں اورعورت بھی ولیہ ہوجاتی ہے لیکن ہیجڑے کسی کام کے نہیں ۔ہیجڑے عام ولی توہوسکتے ہیں،ولایتِ خاصہ ان کو نہیں مل سکتی۔اسی طرح جومرد اپنی حرام خواہشات پرعمل کرتے ہیں وہ بھی ہیجڑے ہیں اوران کو بھی ولایتِ خاصہ نصیب نہیں ہوسکتی۔شیخ کاحق ارشاد فرمایا کہتم اپنے شیخ کاحق کسی طرح ادا نہیں کرسکتے مال یا خدمت سے،یہ اس کی عنایت ہے کہ اس نے قبول کیاہے۔اہلِ خانہ کے لیے دعا مانگنا ارشاد فرمایا کہ ذُریَّات اوراہل خانہ کے لیے دعامانگنا سنتِ ابراہیمی ہے، جیسے کہ ارشاد ربانی ہے : رَبَّنَا وَ اجۡعَلۡنَا مُسۡلِمَیۡنِ لَکَ وَ مِنۡ ذُرِّیَّتِنَاۤ اُمَّۃً مُّسۡلِمَۃً لَّکَ ۪ وَ اَرِنَا مَنَاسِکَنَا وَ تُبۡ عَلَیۡنَا ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ التَّوَّابُ الرَّحِیۡمُ؎ ترجمہ:اے ہمارے پروردگار ہم کو اپنا اور زیادہ مطیع بنالیجیے اورہماری اولاد میں سے بھی ایک ایسی جماعت (پیدا)کیجیے جوآپ کی مطیع ہو اور (نیز) ہم کو ہمارے حج کے احکام بھی بتلادیجیے اور ہمارے حال پر توجہ رکھیے (اور) فی الحقیقت آپ ہی ہیں توجہ فرمانے والے، مہربانی کرنے والے۔ ------------------------------