سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
ہوشیار اے جان مضطر ہوشیار آ گیا شاہ مدینہ کا دیار یعنی جومقام عرش اعظم سے افضل ہے آپ وہاں کھڑے ہوئے ہیں، علماء فرماتے ہیں کہ جس جگہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاجسم مبارک رکھاہوا ہے اتنا ٹکڑا عرش اعظم سے افضل ہے وہ کوئی معمولی جگہ نہیں ہے اس لیے بتلارہاہوں تاکہ وہاں کے ادب میں کوتاہی نہ کرو اور جس کو اﷲ تعالیٰ وہاں پہنچا دے وہ اﷲ تعالیٰ کاشکر ادا کرے۔جب روضۂاقدس پرحاضرہوتونہایتادبسے درمیانی آواز میں درودوسلام پڑھے ۔ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہِ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہِ اَلصَّلٰو ۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیْبَ اللہِ جودرودوسلام یاد ہیں خوب پڑھو کیوں کہ آپ اپنی قبر مبارک میں زندہ ہیں اور سلام کاجواب دیتے ہیں صلوٰۃ وسلام پڑھ کر یوں کہو کہ اﷲ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایاہے: وَ لَوۡ اَنَّہُمۡ اِذۡ ظَّلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ جن لوگوں نے اپنے نفس پر ظلم کیایعنی گناہ کیاجَآءُوۡکَ اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاش وہ آپ کے پاس آتے !یہاں کہوکہ اﷲ تعالیٰ میں نے اپنے اوپر ظلم کیا،لیکن میں آپ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آگیا آپ کی توفیق اور کرم سے فَاسۡتَغۡفَرُوا اللہَاور وہ اﷲ تعالیٰ سے معافی چاہتے،تو اﷲتعالیٰ میں اس آیت پر عمل کررہاہوں اور آپ سے معافی چاہ رہاہوں وَ اسۡتَغۡفَرَ لَہُمُ الرَّسُوۡلُ اور ان کے لیے ہمارارسول بھی معافی چاہتا ہولَوَجَدُوا اللہَ تَوَّابًا رَّحِیۡمًا؎ تو وہ اﷲ تعالیٰ کو بہت توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا پاتے۔یہاں کہو اے اﷲ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!دو کام میرے اختیار میں تھے آپ کے پاس آنا اور مغفرت مانگنا، تومیں اﷲ تعالیٰ کی توفیق و کرم سے ------------------------------