سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
یہ صبحِ مدینہ یہ شامِ مدینہ یہ صبحِ مدینہ یہ شامِ مدینہ مبارک تجھے یہ قیامِ مدینہ بھلا جانے کیا جام و مینائے عالم تِرا کیف اے خوش خرامِ مدینہ مدینہ کی گلیوں میں ہر اک قدم پر ہو مدِّ نظر احترامِ مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ مدینہ بڑا لطف دیتا ہے نامِ مدینہ نگاہوں میں سلطانیت ہیچ ہوگی جو پائے گا دل میں پیامِ مدینہ سکونِ جہاں تم کہاں ڈھونڈتے ہو سکونِ جہاں ہے نظامِ مدینہ ہو آزاد اخؔتر غمِ دو جہاں سے جو ہو جائے دل سے غلامِ مدینہ (حضرت والادامت برکاتہم)دعائے پیغمبر علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعافرمائی: اَللّٰھُمَّ حَبِّبْ اِلَیْنَا الْمَدِیْنَۃَ کَحُبِّنَا بِمَکَّۃَ اَوْ أَشَدَّ ؎ اے اﷲ!ہمیں مدینہ شریف اسی طرح محبوب کردے جس طرح مکہ محبوب ہے یااس سے بھی زیادہ ۔ ------------------------------