سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
دعاکرو۔اے اﷲ تعالیٰ!ہم سے بھی توایساعظیم الشان کام لے لے کہ جس کے آثار قیامت تک باقی رہیں اور یہ دعافرمائی:اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِّیْ لِسَانَ صِدْ قٍ فِی الْاٰخِرِیْنَ ؎تحیۃ المسجد کاقائم مقام سعی سے واپسی پرجب مسجد حرام میں تشریف لائے توفرمایا:علامہ شامی نے لکھا ہے کہ تحیۃ المسجد کاموقع نہ ہو تویہ دعاپڑھ لینا تحیۃ المسجد کے قائم مقام ہے : سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلہِ وَلَااِلٰہَ اِلَّااللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ؎رہایش گاہ پر سرمنڈانے کے بعد سب کو رہایش گاہ پرجمع فرمایا کہ کچھ دیر ننگے سرہی رہو تاکہ تمہاری محلوق شدہ صورت کاجمال خداوندی نظارہ کرے۔حلق کی حکمت ارشاد فرمایا کہ حلق میں بھی ایک اہم راز ہے کہ اﷲتعالیٰ ہمیں صورت پرستی سے نکال کر اپنا نظارہ کرانا چاہتا ہے اس لیے کہ جمال کا ذریعہ جوزلف ہے وہی کٹوادی،احرام پہنا کرکرتا پاجامہ پہلے اتروادیا،اب ذریعۂحسن زلفیں تھیں وہ اتروادیں اورحلق میں زیادہ اجررکھا اورقرآن مجید میں محلوقین کومقدم کیا جیساکہ ارشادِ ربّانی ہے : لَقَدۡ صَدَقَ اللہُ رَسُوۡلَہُ الرُّءۡیَا بِالۡحَقِّ ۚ لَتَدۡخُلُنَّ الۡمَسۡجِدَ الۡحَرَامَ اِنۡ شَآءَ اللہُ اٰمِنِیۡنَ ۙ مُحَلِّقِیۡنَ رُءُوۡسَکُمۡ وَ مُقَصِّرِیۡنَ ۙ لَا تَخَافُوۡنَ ؕ فَعَلِمَ مَا لَمۡ تَعۡلَمُوۡا فَجَعَلَ مِنۡ دُوۡنِ ذٰلِکَ فَتۡحًا قَرِیۡبًا؎ ------------------------------