سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
کراچی واپسی ۹شعبان ۱۴۲۰ھ بمطابق ۱۷نومبر ۱۹۹۹ء بروز بدھ آج حضرت والا مع احباب کراچی تشریف لے جانے کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہوئے، بھائی جمال صاحب کے تعاون سے سامان کی چیکنگ توپہلے ہی کروادی گئی تھی،فلائٹ سے گھنٹہ پہلے آپ ایئرپورٹ تشریف لائے بہت سے احباب آپ کو رخصت کرنے کے لیے اورالوداع کہنے کے لیے آئے ہوئے تھے ان میں راقم الحروف بھی شامل تھا کیوں کہ میں نے اگلے دن کی فلائٹ سے لندن روانہ ہوناتھا جب تک حضرت والا ایئرپورٹ پرنظروں سے اوجھل نہیں ہوگئے سب عشاق آپ کے دیدار سے محظوظ ہوتے رہے،فلائٹ بروقت روانہ ہوئی اورآپ خیروعافیت کے ساتھ کراچی پہنچ گئے جہاں حضرت مولانامظہر صاحب دامت برکاتہم اوردیگراحباب نے آپ کا استقبال کیا اور آپ بخیروخوبی خانقاہ گلشن اقبال میں جلوہ افروز ہوئے ۔ اَلْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ بِنِعْمَتِہٖ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُہدایات برائے زائرانِ حرمین شریفین از عارف باﷲحضرت اقدس مولانا الشاہ حکیم محمداخترصاحب دامت برکاتہم ۱) نظرکی خاص حفاظت کریں یعنی نامحرم عورت یالڑکییالڑکے کونہ دیکھیں۔حرمین شریفین میں ساری دنیا کے لوگ آتے ہیں، اس لیے ہروقت اس کاخیال رکھیں کہ گوشۂ چشم سے بھی نفس بدنظری نہ کرنے پائے، گھرسے نکلتے وقت یہ ارادہ کرکے نکلیں کہ یہاں کسی کو نہیں دیکھنا ہے، دل میں بار بار اس ارادہ کی تجدید کرتے رہیں ورنہ نفس بدنظری کرادے گا، دونوں حرم بین الاقوامی جگہ ہیں دنیا بھرکی عورتیں آتی ہیں،اس لیے شیطان کہتاہے کہ ذرادیکھ لو کہ اردن کی کیسی ہے، مراکش کی کیسی