سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
حضرتِ والا مکہ شریف میں اس بات کی بہت تاکید فرماتے ہیں کہ یہاں کے پہاڑوں کوبھی بہت محبت اوراحترام سے دیکھو،کیوں کہ یہاں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک قدم لگے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں بکریاں چرائی ہیں ؎ گو حرم کے پہاڑوں پہ سبزہ نہیں ہیں مگر دوستو پاسبانِ حرم ان پہاڑوں پہ بھی حفظِ توحید کا رب کی جانب سے ہے انتظامِ حرممجلس بعد نماز فجر درہوٹل ۴شعبان ۱۴۲۰ھ بمطابق ۱۲نومبر ۱۹۹۹ء بروز جمعۃ المبارکبلدِ امین میں دین کی بات سننا حضرت والا نے ارشاد فرمایا کہ اس وقت میری بات جغرافیہ کی وجہ سے شان دارتاریخ رکھتی ہے کیوں کہ یہ بلدامین کی سرزمین ہے۔ بعض تاجردن بھر کی محنت میں تھوڑاسا کماتے ہیں اوربعض ہرمنٹ پرلاکھ ریال کمالیتے ہیں،اسی طرح شریعت میں ہے کہ ایک مضمون دین کاسن لیناایک ہزار رکعت کے برابر ہے۔ ہم سفر میں ہیں فرض بھی نصف ہوجاتا ہے اور مؤکدہ غیرمؤکدہ کی حیثیت ہی کیاہے،اشراق آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی پڑھتے تھے اورکبھی نہیں پڑھتے تھے اور نفل کو واجب کی طرح کرناخود ایک بدعت ہے ۔ راقم الحروف عرض کرتاہے کہ حضرت والااوراحباب فجر کی نماز پڑھنے کے بعد قیام گاہ آجاتے تھے، جہاں حضرت والاکی مجلس ہواکرتی تھی۔ اس پربعض خشک