سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
حاضر ہوتے ہیں اور حضرت کے بیسیوں خلفاء جدہ ،مکہ ،مدینہ اور دیگر شہروں میں ہفتہ واری مجالس کاانعقاد کرتے ہیں ۔ اور ان سب سے بڑھ کر آپ کے مواعظ عربی زبان میں ترجمہ ہوکر حکومتِ سعودیہ کی اجازت سے طبع ہوکر تقسیم ہورہے ہیں۔ حضرت مولانا عاشق الٰہی صاحب بلند شہری رحمۃ ا للہ علیہ کے فرزند اور حضرت والا کے خلفا ء مولانا عبداﷲ مدنی زیدمجدہ ٗ اور مدینہ یونیور سٹی کےڈاکٹر مولانا خالد مرغوب صاحب مواعظ کا عربی ترجمہ کرکے حکومتِ سعودیہ سے منظور کراکر ہزاروں کی تعداد میں چھاپ کر تقسیم کررہے ہیں اور ۲۰۰۹ ء کے ابتدائی مہینوں میں ایک ایک دن میں حرم مکہ اور حرم مدینہ میں ہزاروں مواعظ تقسیم ہوئے، یہاں تک کہ ائمہ حرمین نے بھی ان مواعظ کو بہت پسند کیا ہے اور اہلِ عرب میں ان کی طلب بہت بڑھ گئی ہے اور لوگ فون کرکرکے حضرت کے خلفاء سے مواعظ طلب کرتے ہیں۔حضرت والا نے حکم فرمایا کہ طباعت اور تقسیم بالکل ہی نہ روکی جائے خواہ کتنا ہی مصرف آئے۔حضرت والااور ان کی اولادنے اپنی گرہ سے اس مد میں بہت بڑا عطیہ دیاہے۔ حضر ت والا کے یہ تین مواعظ اہل عرب میں قبولیت عامہ حاصل کرچکے ہیں۔ ۱)مَفَاسِدُ عَدمِ حِفظِ البَصر۲) کُنُوْزٌمِنَ الْقُرْآنِ الکَرِیْمِ وَالحَدِیْثِ الشَّرِیْفِ وَاَسْبَاب حُسْنِ الْخَاتِمَۃِ۳) البَلْسَمُ الشَّافِی لِمَنِ ابْتُلِیَ بِالمعَاصی ۔حضرت والا کافیض بہاول نگر میں الحمدللہ!جامع العلوم عید گاہ بہاول نگرمیں بھی حضرت نے ۱۷؍اکتوبر ۱۹۹۷ء بروز جمعۃ المبارک خانقاہ اشرفیہ اختریہ کا افتتاح فرمایا،جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت شیخ کے زیر سایہ اصلاح وتزکیہ کا کام ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ حضرت اقدس دامت برکاتہم العالیہ کو صحت و عافیت اور خدماتِ دینیہ اور شرفِ قبولیت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے اور پوری امت کو حضرت اقدس کے وجودِ مسعود سے مستفید فرمائے اور خصوصاً متوسلین کو پوری فکر و طلب کے ساتھ فیض اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ (آمین)