سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
جزام کی بیماری سے شفا ہے۔؎ مسلم شریف میں دو احادیث مذکور ہیں ایک یہ کہ جس نے صبح کے وقت سات کھجوریں کھالیںاسے شام تک کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاسکتی۔دوسری روایت یہ ہے کہ جس نے صبح صبح عجوہ کھجور یں کھائیں ا س کو اس دن نہ زہر نقصان پہنچا سکتا ہے نہ جادو۔؎ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں مدینہ شریف کو حرم قرار دیتاہوں عیر اور ثور پہاڑ کے درمیان۔؎ (جامع)روضۂ اقدس پرحاضری کامشورہ اس زمانے میں مسجدِنبوی عشاء کی نماز کے ایک گھنٹہ بعد بند ہوجاتی تھی، روضۂاقدس پر حاضری کامشورہ ہوا اورحضرت والانے فرمایا کہ فجرکے بعد حاضری دیں گے کیوں کہ اب تھکاوٹ بھی ہے اور وقت بھی کم ہے۔بعض احباب کاجذبہ عشاء کے بعد حضر ت والا آرام فرمانے کے لیے لیٹ گئے اورکمرے کادروازہ بند ہوگیا توبہت سے احباب میرے پاس آئے اور کہاکہ ہم ابھی جاکرروضہ پرحاضری دے دیتے ہیں کیوں کہ ہمیں کوئی خاص تھکاوٹ نہیں اور مسجد بھی کھلی ہوئی ہے تومیں نے عرض کیا کہ میں اگرچہ پہلے کئی بار مدینہ شریف حاضر ہوچکاہوں لیکن حضرت والاکے ساتھ دربارِنبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں پہلی حاضری ہے اس لیے میں تو حضرت والا کے ساتھ ہی حاضری دوں گا۔ بہرحال بہت سے احباب ازخود حاضری کے لیے چلے گئے۔حضرت والا کی روضۂ اقدس پرحاضری فجر کی نماز کے بعد حضرت والا روضۂاقدس پرحاضر ہونے کے لیے گئے تو بہت زیادہ بھیڑتھی،توکسی نےکہاکہابھی بہت دھکم پیل ہےانتظارکرلیاجائے۔تو ------------------------------