سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
فوراً تڑپ کر پھردریا میں کود جاتی ہے،لیکن جال کے اندر ا گرتھوڑا تڑپے گی توتھوڑی دیرکے بعد اس کا تڑپنا بھی ختم ہوجائےگا اور وہ مرجائے گی۔اسی طرح اگرخطاہوجائے توجلدی سے قرب کے دریا کی طرف بھاگو،کیوں کہ اگرایسا نہ کیا تو احساسِ گناہ بھی ختم ہوجائے گا اورگناہ کے ساتھ چین نہیں پاؤ گے اوردل مردہ ہوجائے گا ۔دوامِ فقر ارشاد فرمایا کہ اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں: اَنۡتُمُ الۡفُقَرَآءُ اِلَی اللہِ ؎ اے لوگو! تم فقیرہو۔یہ جملہ اسمیہ ہے جودوام پردلالت کرتا ہے یعنی تم میرے دائمی فقیر ہو۔ اسی جملہ خبریہ میں انشائیہ چھپاہوا ہے،اس میں اشارہ ہے کہ مجھ سے مانگو اوردونوں ہاتھوں کاپیالہ بھی دے دیااوریہ پیالہ بھی دائمی ہے جیساکہ فقر دائمی ہے۔مجلس برمکان ڈاکٹر صاحب ۵ شعبان ۱۴۲۰ھ بمطابق ۱۳ نومبر ۱۹۹۹ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء عشاء کے بعد حضرت والامع احباب ایک ڈاکٹر کے گھرتشریف فرماہوئے، مکہ شریف اورجدہ کے بہت سے احباب شریکِ مجلس تھے۔ حضرت والا کے خادمِ خاص عاشقِ بے بدل جناب سید میر عشرت جمیل صاحب دامت برکاتہم کی کوشش اورکاوش سے انوارحرم کے نام سے یہ وعظ وبیان چھپ کر منصۂ شہود پرآچکا ہے۔ میرصاحب نے وعظ کی کیفیت کوا س شعر میں خوب بیان کیاہے ؎ درد میں تو نے ڈوب کر چھیڑی جو داستانِ عشق قابو رہا نہ ضبط پر رونے لگا میں داد میں ------------------------------