سفر نامہ حرمین شریفین |
ہم نوٹ : |
|
لیے چٹنی تجویز کی تھی اس سے مجھے بے حد نفع ہوا۔ اس پراحقر نے حضرت والا سے اس نسخہ کااستفسار کیا،توآپ نے نسخہ عطا فرمایا ۔2جوّے لہسن کے 11پتے پودینہ کے 3 سیاہ مرچ 1چمچ زیرہ سفید ذرا سانمک ڈال کر بغیرپانی پیس لیں، ایک شامی کباب بکرے کا رات کی ایک باسی روٹی کے ساتھ کباب اورچٹنی کھا کرنہار منہ چائے پی لیں، انشاءاﷲ!امراضِ قلب سے نجات ملے گی۔قُوتِ باہ کانسخہ ارشاد فرمایا کہ روہو مچھلی کامغز لے کر ایک پاؤ چاولوں میں پکاکر کھائیں،قوتِ باہ کے لیے بہت ہی مجرب نسخہ ہے۔روہومچھلی کاسرشوربے میں بھی پکایاجاتا ہے پھرابلے ہوئے چاولوں میں مغز اورشوربہ ڈال کر کھائے۔دل کی سختی کاوظیفہ ارشاد فرمایاکہ اگردل میں سختی معلوم ہویاقبض کی کیفیت ہو،تو اوّل آخر درود شریف 33 مرتبہ اور پھر تین سوساٹھ مرتبہ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ یا لَا اِلٰہَ اِلَّااَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ تین دن تک پڑھے۔پریشانی کااہم وظیفہ اگربہت زیادہ پریشانی ہویاجھوٹامقدمہ ہوتوقصیدہ بردہ کایہ شعر ایک ہزار ایک مرتبہ پڑھے ؎ ھُوَا لْحَبِیْبُ الَّذِی تُرْجٰی شَفَا عَتُہُ لِکُلِّ ھَوْ لٍ مِّنَ الْا َھْوَالِ مُقْتَحِمٖ