وحی نبوت بارش کی طرح اترتی تھی۔
۵… اسلامی شریعت میں معجزات بھی اب کسی سے ظاہر نہیں ہوں گے۔ مگر مرزائی نظریہ میں مرزاقادیانی کے معجزات ہزاروں لاکھوں ہیں۔
۶… اسلامی شریعت میں جہاد کا حکم ہے جو منسوخ نہیں ہوسکتا۔ مگر مرزائی نظریہ میں جہاد کا حکم خراب تھا۔مرزاقادیانی نے منسوخ کر دیا۔
۷… اسلامی شریعت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام زندہ آسمان پر اٹھالئے گئے اور قیامت کے قریب اتریں گے۔ مگر مرزائی نظریہ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام وفات پاگئے اور ان کے مرزا عیسیٰ موجود ہیں۔
۸… اسلامی شریعت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بشارت ’’یأتی من بعدی اسمہ احمد‘‘ کا مصداق حضرت محمد مصطفیٰ احمد مجتبیٰ ہیں۔ مگر مرزائی نظریہ میں اس آیت کا مصداق مرزاغلام احمد قادیانی ہیں۔
۹… مسلمانوں کا اجماعی فیصلہ ہے کہ قرآن وحدیث کا جو مطلب صحابہ کرامؓ اور اسلاف نے سمجھا وہی حق ہے۔ مرزائی نظریہ میں قرآن وحدیث کا مطلب مرزاقادیانی کی عقل وفہم کے تابع ہے۔
۱۰… مسلمانوں کے نزدیک دجال، مہدی، یاجوج وماجوج کا جو مطلب علماء نے لکھا ہے وہ صحیح ہے۔ مرزائی نظریہ میں ان الفاظ کے مفہوم بدلتے رہتے ہیں۔
(ہدایۃ الممتری، مؤلفہ مولانا عبدالغنیؒ)
مرزاغلام احمد کی ناپاک جسارت … تحریف قرآن
از: مولانا شمیم احمد لکھیم پوری (کتب خانہ دارالعلوم دیوبند)
قرآن حکیم اﷲتعالیٰ کی آخری کتاب ہے جو اﷲ کے آخری رسولﷺ پر نازل ہوئی۔ چونکہ خاتم النّبیینﷺ کے بعد اب بندوں کی ہدایت کے لئے کوئی اور نبی نہیں آئے گا اور نہ کوئی جدید آسمانی کتاب نازل ہوگی۔ اس لئے اﷲتعالیٰ نے قرآن حکیم کی حفاظت کا وعدہ فرمایا تاکہ قیامت تک کے لئے بندوں کے پاس ایک کتاب ہدایت موجود رہے۔
خدائی حفاظت کے باوجود ہردور میں باطل پرستوں نے قرآن کو اپنی بیجا تحریفات کا نشانہ بنانے کی مردود کوشش کی ہے اور اس روشن کتاب پر اپنی ظلمت خیز تلبیسات کا پردہ ڈالنے کی