ماہ کے بجائے یہ شمارہ تین مہینوں پر مشتمل ہے۔ انشاء اﷲ محرم الحرام ۱۴۰۸ھ، ستمبر ۱۹۸۷ء سے ماہنامہ دارالعلوم حسب معمول ہر ماہ کی ۱۵؍تاریخ کو شائع ہوتا رہے گا۔
’’وما توفیقی الا باﷲ وہو حسبی ونعم الوکیل‘‘
M!
حرف آغاز
نبیٔ افرنگ کی داستان حیات
نام اور تاریخ پیدائش
انگریزی نبی کا پہلا نام ’’دسوندی‘‘ تھا۔ (تکذیب براہین احمدیہ ص۱۳۷)
پتہ نہیں دسوندی سے کب ’’غلام احمد‘‘ بن گئے۔ انہوں نے خود لکھا ہے کہ میری پیدائش موضع قادیان ضلع گورداسپور میں ۱۸۳۹ء یا ۱۸۴۰ء میں ہوئی اور ایک دوسری تحریر میں جو اپنے والد کی وفات کے سلسلہ میں لکھی ہے۔ کہتے ہیں کہ: ’’جب میرے والد نے دنیا کو چھوڑا تو اس وقت میری عمر ۳۴ یا ۳۵سال کی تھی۔‘‘ (کتاب البریہ ص۱۶۰، خزائن ج۱۳ ص۱۹۲حاشیہ)
ان کے والد مرزاغلام مرتضیٰ کا انتقال ۱۸۷۶ء میں ہوا ہے۔
(مسیح موعود مؤلفہ مرزامحمود احمد ص۲۰)
اس اعتبار سے سن پیدائش ۱۸۴۱ئ،۱۸۴۲ء ہوتا ہے۔
مرزاقادیانی کا خاندان
مرزاقادیانی کس خاندان سے تعلق رکھتے تھے اس کا پتہ لگانا ان کی تحریروں سے نہایت دشوار ہے۔ کیونکہ وہ ۱۸۹۸ء تک اپنے آپ کو مرزا لکھتے رہے ہیں۔ چنانچہ ۱۸۹۸ء کی اپنی تصنیف (کتاب البریہ ص۱۳۴، خزائن ج۱۳ ص۱۶۲) پر اپنی قومیت برلاس (مغل) لکھی ہے۔ لیکن اسی کتاب کے (ص۱۳۴، خزائن ج۱۳ ص۱۶۳ حاشیہ در حاشیہ) پر لکھتے ہیں۔ ’’میرے الہامات کی رو سے ہمارے اباء اولین فارسی تھے۔‘‘ پھر ۱۹۰۱ء میں اسی نسبی تعلق سے دست بردار ہوکر اپنے رسالہ (ایک غلطی کا ازالہ ص۶، خزائن ج۱۸ ص۲۱۶) پر رقمطراز ہیں کہ: ’’میں اسرائیلی بھی ہوں اور فاطمی بھی۔‘‘ اس کے ایک سال بعد ایک پلٹا اور کھایا اور اپنی تصنیف (تحفہ گولڑویہ ص۲۵، خزائن ج۱۷ ص۱۲۷ حاشیہ) پر یہ تحقیق