M!
عرض مرتب
الحمدﷲ وکفٰی وسلام علیٰ عبادہ الذین اصطفٰے۰ امابعد!
اﷲ رب العزت کے فضل وکرم سے احتساب قادیانیت کی جلد نمبر۵۵ پیش خدمت ہے:
۱… ہفت روزہ تنظیم اہل سنت لاہور، مرزاغلام احمد نمبر: کسی زمانہ میں ’’تنظیم اہل سنت‘‘ لاہور سے ہفت روزہ رسالہ شائع ہوتا تھا جس کا ملک کے رسائل میں بڑا نام ومقام تھا۔ حضرت مولانا سید نورالحسن شاہ صاحب بخاریؒ اس کے ایڈیٹر ہوتے تھے۔ آپ نے ۱۹۴۹ء میں اس کا ’’مرزاغلام احمد نمبر‘‘ شائع کیا۔ اس میں ملک کے نامور اہل قلم اور سیاست دانوں کے رشحات قلم شائع کئے گئے۔ ایک سال میں اس کے تین ایڈیشن شائع ہوئے۔ ۵؍شعبان ۱۳۶۹ھ، مطابق مئی ۱۹۵۰ء میں اس خاص نمبر کا تیسرا ایڈیشن شائع ہوا جو اس وقت اس جلد میں شامل اشاعت کر رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی رسالہ کے خاص ایڈیشن کو ہم نے احتساب قادیانیت میں جگہ دی ہو۔ اس زمانہ (۱۹۴۹ئ) میں قادیانیوں کے خلاف قلم اٹھانا بڑے جگر گردہ کا کام تھا۔ مولانا سید نورالحسن بخاریؒ پوری امت کی طرف سے شکریہ کے مستحق ہیں کہ انہوں نے یہ بیڑا اٹھایا۔ تریسٹھ(۶۳) سال بعد اس کی اشاعت پر اﷲتعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔
۲… ماہنامہ دارالعلوم دیوبند کا ’’ختم نبوت نمبر‘‘: دارالعلوم دیوبند میں ۲۹تا۳۱؍اکتوبر ۱۹۸۶ء ایک عالمی ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں مقررین حضرات نے مقالہ جات بھی پڑھے۔ جسے بعد میں جون تا اگست ۱۹۸۷ء کی اشاعت خاص ’’ماہنامہ دارالعلوم دیوبند‘‘ میں ’’ختم نبوت نمبر‘‘ کے نام پر شائع کیا گیا۔ اس جلد میں اس اشاعت خاص کو شامل کر رہے ہیں۔ اس وقت ’’ماہنامہ دارالعلوم دیوبند‘‘ کے نگران حضرت مولانا مرغوب الرحمنؒ تھے۔ متذکرہ کانفرنس امیر الہند حضرت مولانا سید اسعد مدنیؒ کی مساعی جمیلہ سے انعقاد پذیر ہوئی تھی۔
۳… ماہنامہ شمس الاسلام بھیرہ، کادیان نمبر: بھیرہ میں حزب الانصار کے قائد اپنے دور میں حضرت مولانا ظہور احمد بگویؒ بھی رہے ہیں، جو نامور عالم دین اور صحیح معنی میں مجاہد ملت تھے۔ آپ نے قادیانی فتنہ کے خلاف وہ خدمات سرانجام دیں جو تاریخ کا انمٹ حصہ ہیں۔ آپ کے زیرسایہ بھیرہ سے رسالہ شائع ہوتا تھا جس کا نام ’’ماہنامہ شمس الاسلام‘‘ بھیرہ تھا۔ دسمبر ۱۹۳۳ء میں اس کا ’’قادیان نمبر‘‘ شائع ہوا جو احتساب قادیانیت کی اس جلد میں شامل کیا جارہا ہے۔ اسی