عائد کر دی جائے۔ اس سے زیادہ ظلم سید الابرار کی ذات پرانوار کے ساتھ اور کیا ہوسکتا ہے؟ اور اس سے بڑھ کر اشرف الانبیاء افضل المرسلین کی شان اقدس میں اور کون سی گستاخی ہوسکتی ہے؟
سرکار دوعالمﷺ پر شرمناک حملہ
عام مرزائیوں سے قطع نظر خود مصلح موعود ’’میاں محمود احمد صاحب کی اس قسم کی بات‘‘ ملاحظہ ہو:
الفضل ۱۲؍محرم میں ہے: ’’چوہدری محمد حنیف خان صاحب نے اپنا ذیل خواب حلفیہ لکھ کر اس کی تعبیر کے متعلق عرض کیا‘‘… قرآن شریف میں مجھے ایک جیسی تین مختلف مقام پر تصاویر نظر آئیں۔ درمیان میں ایک شاہانہ کرسی پر حضور (مرزامحمود) رونق افروز ہیں۔ سر پر حضور (مرزامحمود) کے شاہانہ تاج ہے۔ ایک طرف مسیح موعود کھڑے ہیں دوسری طرف ایک اور بزرگ صاحب نورانی شکل کھڑے ہیں۔ دونوں حضور (مرزامحمود) کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ یہ مصلح موعود ہیں… حضور نے اس کی تعبیر فرمائی۔
’’تعبیر تو ظاہری ہے کہ اﷲتعالیٰ کے کلام کے ماتحت مصلح موعود کا ظہور ہوا ہے۔ تیسرے نورانی شکل بزرگ غالباً آقائے محمد رسول اﷲ ہوں گے۔‘‘ (الفضل ۱۲؍محرم ۱۳۶۵ھ ص۴)
کار شیطاں مے کند نامش ولی
گرولی اینست لعنت برولی
کیا مصلح موعود کا خمیر توہین وتذلیل رسول امین سے اٹھایا گیا؟ کیا سید العرب والعجم کی شان: ’’بعد از خدا بزرگ تومی قصہ مختصر‘‘ میں انتہائی شرمناک گستاخی اور پرلے درجہ کی کمینہ بے ادبی کرنے والا مصلح موعود ہے یا مفسد موعود؟ العیاذ باﷲ! ثم العیاذ باﷲ!
ایک ایسا فاسق وفاجر اور روسیاہ وبدکار شخص جس کی سیہ کاری کی طویل داستانیں نہ صرف مباہلہ کی فائلوں میں بلکہ عدالت کی مسلوں میں موجود ہوں۔ جس کی بدکاری کے حالات نہ صرف عام مجالس ومحافل میں اور پریس اور پلیٹ فارم پر زبان زد ہر خاص وعام ہوں۔ بلکہ سیشن کورٹ اور ہائیکورٹ کی فضا ان سے گونج رہی ہو جو اپنے خلاف زناولواطت کے حلفیہ بیانات اور متعدد الزامات کی تردید میں آزاد تحقیقات پر آمادہ ہوتا ہو۔ نہ میدان مباہلہ میں نکلنے کی ہمت رکھتا ہو… تو درمیان میں شاہانہ کرسی پر شاہانہ انداز میں شاہانہ تاج زیب سر کئے رونق افروز ہو اور محبوب خدا ممدوح ہر دوسرا سید الکونین رحمتہ للعالمین اشرف الانبیاء افضل المرسلین، نقل کفر کفر نہ باشد خادمانہ انداز میں کھڑے ہوں ؎