مرزائیت کی نظر میں اس کا احترام ہے؟
الحاصل
مرزاغلام احمد محمد رسول اﷲﷺ کا حریف ومقابل اور بدترین مخالف ومعاند ہے اور امت مرزائیہ امت محمدیہ سے بالکل جدا اور مغائر! اس نے محمد رسول اﷲ کے پاکستان میں مسلمانوں کے ساتھ شامل رکھنا اسلام کی مظلومی کا درد انگیز مظاہرہ ہے اور ملت کی مجبوری کا الم ناک نظارہ جسے دیکھ کر حساد ودیندار فرزندان توحید کا دل گھٹتا… اور جگر پھٹتا ہے ؎
نادیدنی کی دید سے ہوتا ہے خون دل
بے دست وپا کو دیدۂ بینا نہ چاہئے
اشاعت دوم
۱۶؍شعبان المعظم ۱۳۶۸ھ، مطابق ۱۴؍جون ۱۹۴۹ء
مرزاغلام احمد نمبر کا منشاء
ہمارے مقامی معاصر پیغام صلح نے اعلان کیا تھا: ’’۲۶؍مئی حضرت مسیح موعود کا یوم وصال ہے۔ اس موقعہ پر پیغام صلح کا ایک خاص نمبر شائع ہوگا جس میں حضرت مجدد وقت کی صداقت آپ کے عظیم الشان کارناموں، آپ کی خدمات دینیہ اور سیرت واخلاق پر بہت سے بیش قیمت مضامین درج ہوں گے۔‘‘
ہم نے مناسب سمجھا کہ ہم بھی اس مبارک تقریب میں حصہ لیں اور تنظیم اہل سنت کا خاص نمبر شائع کر کے دنیا کو حضرت مجدد وقت کی صداقت آپ کے عظیم الشان کارناموں، آپ کی خدمات دینیہ اور سیرت واخلاق سے باخبر اور آگاہ کریں۔ چنانچہ آج ہم بفضلہ تعالیٰ تنظیم کا یہ خاص نمبر… مرزاغلام احمد نمبر… شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ؎
گر قبول افتد زہے عز و شرف
ہمیں امید ہے کہ دنیا کو اس خاص نمبر کے مطالعہ سے مرزاقادیانی کی شخصیت اور آپ کے صحیح منصب ومقام کے سمجھنے میں بہت مدد ملے گی۔ خدا ہمارے ’’قادیانی‘‘ کرم فرماؤں کو خالی الذہن ہوکر اس خاص نمبر کی روشنی میں مرزاقادیانی کی حقیقت جاننے پہچاننے کی توفیق عطاء فرمائے اور قبول حق کی سعادت سے انہیں بہرہ یاب فرمائے۔ آمین!