۶
جناب مولوی قطب الدین صاحب
اول مدرس پرائمری مدرسہ
۷
جناب مولوی عبدالغفور صاحب
مدرس پرائمری مدرسہ
۸
مولوی محمد عمر صاحب
محصل
۹
قاضی عبدالودود
محرر دفتر
۱۰
محمد شریف
ماشکی
۱۱
سنتو
خاکروب
(نوٹ: گواشوارہ آمد وخرچ یہاں پر درج تھا عدم ضرورت کی بناء پر اسے خارج کر دیا۔ مرتب!)
تعمیر مکانات
گزشتہ صفحات میں خوشخبری کے طور پر تحریر کیا جاچکا ہے کہ بفضلہ تعالیٰ شعبہ تبلیغ اب تک معاونین کرام کی امداد واعانت کی بدولت قادیان میں مرزائیوں کی فرضی مسجد اقصیٰ اور مینارۃ المسیح کے قریب تر ایک پختہ مکان نمبر۱؍ اور زمین سفید نمبر۲؍اور ایک کچا مکان نمبر۳؍ خرید کرچکا ہے۔ لیکن موجودہ مکانات تمام ضروریات شعبہ پورا کرنے کے لئے کافی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب تک مدرسہ ’’جامعہ محمدیہ‘‘ کرایہ کے مکان میں چل رہا ہے۔ اس لئے ضرورت لاحق ہوئی کہ مکانات مذکورہ میں تعمیر کی ایزا دی کی جائے۔ نیز زمین سفید کو بھی آباد کیا جائے۔ تاکہ مہمان خانہ، لنگر خانہ، قیام گاہ طلبائ، مکان مدرسہ وغیرہ تمام ضروریات پوری ہوں۔ اور جو تکلیف اس وقت شعبہ کو درپیش ہے۔ اس سے نجات ہوجائے۔ چنانچہ نقشہ بنوا کر برائے حصول اجازت ومنظوری دفتر میونسپلٹی قادیان میں دیا گیا ہے۔ جس کی نقل روئیداد ہذا میں شائع کی گئی ہے۔ (وہ بھی حذف کر دیا۔ مرتب!) مکانات قابل تعمیر پر تخمیناً اڑھائی تین ہزار روپے کم از کم خرچ ہونے کا اندازہ ہے۔
معاونین کرام اور جملہ اہل خیر مسلمانوں کی فیاضی، دریا دلی اور اسلام پروری سے قوی امید ہے کہ تعمیر کے اس اہم کام میں شعبہ تبلیغ کی بیش از بیش امداد واعانت فرمائیں گے۔ غیرت اسلامی رکھنے والے حضرت سے اس اپیل پر ہمدردانہ غور فرمانے کی ہمیں پوری پوری توقع ہے۔
مرزاغلام احمد قادیانی اور اس کے پیروئوں کے کفریہ عقائد
تبلیغی فرائض کی ادائیگی کرتے کرتے ضروری ہے کہ مرزائیوں کے گندے عقائد بھی کچھ نہ کچھ بیان کئے جائیں۔ اگر ان کے تمام کفریہ عقائد اور گندے اقوال تفصیلاً لکھے جائیں تو