انگریز کے پنجے سے قاہرہ کے طلباء کی طول وطویل جدوجہد نے چھڑایا۔ روس میں انقلاب طالب علموں کی مدد سے آیا۔ چین میں چیانگ کائی شیک کو طالب علموں نے بھگایا اور خود اس پاکستان کی تاریخ پر غور کیجئے کہ جب قائداعظم کو یونینسٹ پنجاب میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیتے تھے تو یہ پنجاب مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے نوجوان اراکین ہی تھے جنہوں نے سیاست کارخ اور اقتدار کا پانسہ الٹ کر رکھ دیا۔ آج ملک میں جو بیماری، بھوک، افلاس، بے حیائی، فحاشی اور انحطاط وزوال پرورش پا رہا ہے۔ بوڑھوں کو تو شاید اس کی پرواہ نہیں۔ کیونکہ وہ اپنی زندگی گزار چکے اور اب میں ان یہ سکت بھی باقی نہیں کہ وہ نامساعد حالات کا مقابلہ کرسکیں۔
وہ حالات کے سامنے سرتسلیم خم کرنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں۔ لیکن میں نوجوانوں سے پوچھتا ہوں کہ تم اپنے راستے سے وہ کوڑا کرکٹ ہٹانا نہیں چاہتے، جس کی سڑاند سے تمہارے نتھنے نفرت کرتے ہیں۔ اٹھو اور پاکستان کے دیہات کے کونے کونے میں پھیل جائو۔ تمہیں ہر جگہ ایسے نوجوان ملیں گے جو تمہاری طرح بدی سے نفرت اور نیکی کی آرزو رکھتے ہیں۔ وہ بھی اس وہم سے بددل ہوچکے تھے کہ کوئی ان کا ساتھی نہیں۔ شاید ان کی کوششیں کوئی پھل نہیں لاسکتیں۔ ان کی تمنائوں کو آواز بازگشت سے ہرا کر دو۔ آرزوئوں کے بیج بوکر تو دیکھو ایک ہی فصل کے اندرہ وہ کھیتی کھڑی ہوجائے گی جس سے تمہاری جھولیاں بھرپور ہوجائیں گی۔
علماء امتی کانبیاء بنی اسرائیل
۲… میرے دوسرے مخاطب علمائ، ائمہ مساجد اور مشائخ ہیں۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ جن سے تخت حکومت چھن جاتا ہے وہ تو اس امید پر صابر ہوکر گوشہ نشین ہوجایا کرتے ہیں کہ حجرے اور بوریے پر قناعت کرکے گزارہ کرلیں گے۔ لیکن تم سے تو مصلیٰ اور منبر، حجرہ اور مسجد چھینا جارہا ہے۔ یہاں سے نکل کر کہاں گزارہ کرو گے۔ بادشاہوں سے تو بیزاری اختیار کی جاسکتی ہے لیکن تحریک تحفظ ختم نبوت سے روگردانی کی، تو صرف اس دنیا میں تم پر آوازے نہ کسے جائیں گے کہ دیکھو قوم کے نونہالوں کے خون کی قربانی دے کر یہ لوگ جو رسول کے نائب ہونے کا دعویٰ کیا کرتے تھے۔ اب ناموس رسول کی نسبت اپنے فرض سے بھی غافل ہوگئے ہیں۔ بلکہ جب اس روز کا سامنا ہوگا۔ جس سے کسی کو مفر نہیں تو بتائو شافع محشر کو جا کر کیاجواب دو گے؟
تم اس لئے بد دل ہوگئے کہ تمہاری داڑھیوں کی بے حرمتی کی گئی تھی یا جیل میں تم سے وہ سلوک نہ ہوا تھا جس کے تم مستحق تھے۔ لیکن ان دین کی محبت رکھنے والوں، گو علم دین سے تمہارے