ہے۔ تاکہ ہر مسلمان یہ یقین کرے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے۔ انہوں نے نہایت سلیس اور سادہ انداز میں وہ آیات قرآن پاک اور احادیث مقدسہ جو اس عقیدہ کی حقیقت اور اہمیت کو بیان کرتی ہیں۔ تحریر کردی ہیں۔ اور جہاں ضرورت محسوس کی مختصر تشریح ووضاحت کردی ہے۔ تاکہ ہر قاری مسئلہ کی اہمیت اور حقیقت سے آگاہ ہوجائے۔ جس مسئلہ کو قرآن وحدیث اس طرح پکار پکار واضح کریں۔ وہ مسئلہ معمولی نہیں ہوسکتا۔ بلکہ اسلام کا بنیادی مسئلہ ہے۔ اور چودہ سو سالوں سے تمام مسلمان اس پر متفق ومتحد رہے ہیں۔ اور قیامت تک اس کی اہمیت واصلیت میں فرق نہیں آسکتا۔ جس شخص نے بھی عقیدہ ختم نبوت کے خلاف لب کشائی کی۔ وہ قرآن وحدیث کی رو سے اور اجماع امت کے فیصلہ کے مطابق کافر ومرتد ہے۔ اس رسالہ کی زیادہ سے زیادہ اشاعت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ اﷲ تعالیٰ عابد صاحب کو جزائے خیر سے نوازیں اور ہم سب کا خاتمہ ایمان پر ہو۔ آمین۔ سید امین گیلانی شیخوپورہ!
۱۰؍ذی الحجہ ۱۳۸۸ھ
بسم اﷲ الرحمن الرحیم
عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے
جس طرح توحید باری تعالیٰ، ایمان بالملائکہ، ایمان بالانبیائ، ایمان بالکتاب اقرار باالبعث اسلام کے بنیادی اصول ہیں۔ اس طرح حضرت نبی کریمﷺ کو آخری نبی یقین کرنا بھی اصل اسلام ہے۔
انکار ختم نبوت کفروارتداد ہے
اگر کوئی شخص نسلاً مسلمان ہو۔ نماز پڑھتا ہو۔ روزے رکھتا ہو۔ زکوٰۃ بھی دیتا ہو۔ حج بھی کیا ہو۔ مگروہ یہ کہے کہ ملائکہ کے وجود کو میں نہیں مانتا یا یہ کہے کہ قیامت کامیں قائل نہیں۔ یا کسی پہلی کتاب کا انکار کردے تو بالاتفاق وہ کافر ومرتد ہے۔ اس کی ساری عبادتیں اور ریاضتیں اکارت ہیں۔ وہ لاکھ اپنے آپ کو مسلمان کہے۔ مگر وہ ہرگز ہرگز مسلمان نہیں! بعینہ اگر کوئی شخص اپنے آپ کو مسلمان تصور کرتے ہوئے آنحضورﷺ کے بعد نبوت کے جاری ہونے کا قائل ہو تو وہ شخص بھی مسلمان نہ رہا۔ بلکہ کافر اور مرتد ہوا۔ کیونکہ اس نے اسلام کے جو بنیادی اصول ہیں۔ ان میں سے ایک اصل کا انکار کردیا۔ اب احقر پہلے قرآن پاک کی آیات سے اس کے بعد احادیث مقدسہ سے نبی کریمﷺ پر نبوت ختم ہوجانے کے ثبوت پیش کرے گا۔ دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ میری اس سعی کو قبول فرما کر ذریعہ نجات بنائیں۔ آمین ثم آمین!