ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
بزرگوں کے جوتوں کی برکت برسوں کی معصیت اور کبائر سے ایک دم اللہ کی طرف متوجہ کردیا - ایک دوسرا قصہ دینی سیاست کی ایسی ہی تاثیر کا یاد آیا ایک ذاکر شاغل شخص یہاں پر مقیم تھے جو اکثر وساوس کی شکایت لیا کرتے میں ان کی تسلی کردیتا پھر اس کا زور ہوتا اور مین سمجھا دیتا یہی سلسلہ چل رہا تھا ایک روز میرے پاس آئے کہنے لگے اب تو جی میں آتا کہ عیسائی ہوجاؤں میں نے ایک دھول رسید کیا اور کہا نالائق بھی عیسائی ہو جا - اسلام کو ایسے بہبودوں اور ننگ اسلام کی ضرورت نہیں بس اٹھ کر چلے گئے بس دھول نے اکسیر کا کام دیا ایک دم وہ خیال دل سے کافور ہوگیا - اس کے بعد پھر کبھی وسوسہ تک نہیں آیا مزاحا فرمادیا دھول سے دھول جھٹرجاتی ہے اور مطلع صاف بے غبار ہوجاتا ہے - شرعی تعویز کا اثر تھا ایک اور قصہ ہے کہ ایک شخص کہیں باہر سے میرے پاس آیا وہ ایک گھوسن عاشق ہوگیا اس نے اپنا واقعہ بیان کیا - میں نے تدبیر بتلائی کہ نہ اس محلہ میں جاؤ نہ اسکو دیکھو اور ضروری کا م کی طرف مشغول رہا کرو - کہنے لگا میں تو اسکے یہاں سے دودھ خریدا کرتا ہوں حالانکہ دودھ کی مجھ کو ضرورت نہیں اس کے دیکھنے کی وجہ سے خریدتا ہوں میں نے اس سے بھی منع کیا کہا کہ یہ تو نہیں ہوسکتا - میں نے اسکے بھی ایک نہ دھول رسید کی اور کیا کہ نکل یہاں سے دور ہو جب علاج نہیں کرتا پھر مرض لے کر کیوں آیا - چلا گیا اسکے بعد مجھ کو خیال ہوا کہ میں نے ایسا کیوں کیا غیر شخص تھا تعارف تک بھی نہ تھا مگر اسوقت حق تعالیٰ نے دل میں یہی ڈالا تقریبا کوئی سال بھر کے بعد فلاں مولوی صاحب سے وہ شخص ملا اس نے ان کو پہنچا نکر مصافحہ کیا اور یہاں کی خیریت اس مرض کا کیا حال ہے مھگ کو دعائیں دے کر کہا انکی دھول نے سب کام بنادیا دھول کے لگنے کیساتھ ہی بجائے عشق اور محبت اور رغبت کے ایک دم کی طرف پیدا ہو گئی حق تعالیٰ جس کے لئے جومناسب جانتے ہیں بعض اوقات قلب میں وہی ڈال دیتے ہیں اور وہی نافع ہوتا ہے اس میں کسی کو کیا دخل پھر فرمایا یہ مرض عشق صورتکا نہایت ہی پلید ہوتا ہے - برسوں کے مجاہدہ سے بھی نہیں زائل ہوتا ساری عمریں بعضوں کی اسی خباثت میں ختم ہوگئیں جس پر حق تعالی اپنا فضل فرمادیں اور اپنی رحمت سے نواز دیں وہی بچ سکتا ہے -