ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
|
بگاڑ سکتا ہے - اھل دین کو حقیر سمجھنے کا منشاء کبر ہے ( ملفوظ 175 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایاکہ آجکل عام طور سے دین اور اہل دین کو نظر تحقیر سے دیکھا جاتا ہے جس کا منشا محض کبر ہے یہی وجہ ہے کہ میں ان اہل دنیا خص اہل مال کیساتھ برتاؤ کرتا ہوں لوگ خشکی سمجھتے ہیں اور یہ کبر کا مرض تو اس وقت اپنے کو دیندار کہنے والوں تک میں سما گیا اور ایک مولوی صاحب نے مجھ کو ایک خط میںلکھا تھا کہ میں نے سنا ہے کہ تم بھی ایک مخترع نماز پڑھتے ہو جس جا نام تراویح ہے سنت کے لئے مضترع کا الفاظ استعمال کیا تراویح سنت ہے جو اصل کے اعتبار سے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے اور بعض خصوصیات کے اعتبار سے خلفاء راشدین کی سنت ہے میں نے اس پر مؤاخذہ کیا اس پر معافی کا خط آیا کہ معاف کردو ساتھ ہی اپنے اس بہبودہ قول کی تاویل بھی لکھی میں نے لکھا کہ آپ نے میری کوئی خطا نہیں کی شریعت کی خطا کی ہے اب اسکا تدارک یہ ہے کہ اول اصل واقعہ لکھیں اور پھر جو تاویل کی تھی وہ لکھیں اورپھر اس تاویل کا فاسد ہونا مع اس کے رد کے لکھیں پھر اس کو شائع کریں میںجس وقت یہ مجموعہ چھپاہوا دیکھولوں گا ایک خط انکو مبار کباد کا لکھوں گا کہ مبارک ہو کہ تم نائب ہوگئے اگر یہ نہیںتو میںایسے شخص سے خطاب کرنا ہی نہیں چاہتا جس کے دل میں شریعت کی وقعت اور عظمت نہ ہو مجھ کو جو غصہ آیا وہ طعن کرنے کی وجہ سے آیا پھر اس تاویل اور تاویل بھی فاسد - اگر انکی تحریر میں صرف اختلاف دیتا یہ کیا نالائقی ہے کہ شریعت کیساتھ رتمسخر اور اسکی تنقیص کی جائے ایسے شخص سے جب تک تائب نہ ہوں میں تلعق نہیں رکھ سکتا کیا شریعت کو کھیل سمجھتے ہیں بد تمیز بد تہزیب جو منہ میں آیا بک دیا دین تو بڑی چیز ہے اگر اہل دین اور بزرگوں ہی کی عظمت قلب میں تو اس سے قلب میں نور پیدا ہوتا ہے ایمان قوی ہوتا ہے ایمان میں رسوخ ہوتا کیا منشاء اس عظمت کا دین ہے تو اہل دین ہی کی تعظیم ہے گو بواسطہ سہی تو بلا واسطہ کا کیا پوچھنا اس وقت جو خیر وبرکت دنیا سے اٹھ گئی اس کا اصلی راز یہی ہے کہ دین اور اہل دین کی